Maktaba Wahhabi

172 - 366
سنانے والوں کا، سننے والے کی کیا ذمہ داریاں ہیں؟ اور سنانے والوں کی کیا ذمہ داریاں ہیں؟ان کو سمجھنا چاہئے تاکہ یہ عمل بھی اللہ کے پیغمبر صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت کے مطابق ادا ہو کیونکہ ہر چیز میں رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت کی اتباع ضروری ہے۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی سنتوں کادائرہ محض چند امور تک سمٹا ہوا نہیں ہے بلکہ یہ پورا منہج حیات ہے، مکمل منہج حیات جس میں عبادات، معاملات، تصرفات، خریدوفروخت،کھانا پینا، حتی کہ انتہائی خفیہ گھریلو امور بھی،سب کے سب شامل ہیں۔ اس کائنات میں محمدرسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی شخصیت وہ واحد شخصیت ہیں جن کی زندگی کا کوئی گوشہ چھپا ہوا نہیں حتی کہ وہ گوشے جو ہرشخص چھپا کر رکھتا ہے ، اللہ رب العزت نے انہیں بھی لوگوں کے سامنے لانے کے اسباب مہیا فرمائے ،تاکہ تمام امور میں اللہ کے پیغمبر علیہ السلام کی اتباع ہو۔ سننا اور سنانا تو انتہائی اہم امرہے،بلکہ مقاصدِ نبوت میں شامل ہے لہذا اسے بھی مکمل طور پر سنت کے مطابق ہوناچاہئے۔ میرے دوستو اوربھائیو!اللہ تعالیٰ نے آپ کو توفیق دی کہ آپ علماء کرام کے مواعظ سننے کیلئے یہاں تشریف لائے۔ یقینا یہ قرآن وحدیث کی تڑپ ہے جو آپ کے سینوں میں موجود ہے۔ ۱۔اخلاصِ نیت اس میں آپ کا اول واجب اور ذمہ داری یہ ہے کہ اپنی نیتوں کو اللہ کی رضا کیلئے مخلص بنائیے۔ یہاں آنے کی نیت کیاہونی چاہئے؟ یہ کہ اللہ راضی ہو اور یہ کہ ہم قرآن وحدیث سنیں گے،اور اپنے آپ سے جہل کی تاریکیاں دورکریں گے،اور یہ بھی ایک مقصد ہے کہ جب وہاں پہنچیں گے توبہت سے دوستوں اور بھائیوں سے ملاقات ہوگی، ان کی زیارت ہوگی۔ یہ بھی شرعی نیت ہے کیونکہ حدیث قدسی ہے، اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں:
Flag Counter