Maktaba Wahhabi

147 - 366
سفیان بن سعید الثوری رحمہ اللہ نے فرمایا ہے : [ماعالجت شیئا أشد علی من نیتی لأنھا تنقلب علی][1] تمام اعمال میں مجھے سب سے زیادہ مشکل،اپنی نیت کی حفاظت میں پیش آتی ہے کیونکہ یہ بدلتی رہتی ہے۔ سہل بن عبداللہ کا قول ہے:نفس پر سب سے مشکل اورگراں چیزاخلاص ہے،کیونکہ اس میں نفس کا کوئی حصہ نہیں ہے ۔ عبداللہ بن مبارک رحمہ اللہ فرمایا کرتے تھے : ’’ رب عمل صغیر تعظمہ النیۃ ‘‘[2] بہت سے چھوٹے اعمال کو نیت، عظیم الشان بنادیتی ہے اور بہت سے بڑے اعمال کو نیت، حقیر و صغیر بنادیتی ہے ۔ قاضی فضیل بن عیاض ، قولہ تعالیٰ:[ لِيَبْلُوَكُمْ اَيُّكُمْ اَحْسَنُ عَمَلًا۰ۭ ][3] میں احسن عمل کی تفسیر فرماتے ہیں کہ وہ اخلص ( بالکل خالص ) اور أصوب ( بالکل درست ) ہوتاہے۔ پھر فرماتے ہیں : عمل اگر خالص ہو لیکن درست نہ ہو تو بھی عنداللہ مقبول نہیں ہوتا ۔ خالص کا معنی یہ ہے کہ صرف اللہ تعالیٰ کیلئے ہو او ردرست کا معنی یہ ہے کہ سنتِ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے مطابق ہو ۔ نافع بن حبیب سے کسی نے کہا : ایک مسلمان بھائی کا جنازہ آیا ہےکیوں نہ پڑھ لیا
Flag Counter