Maktaba Wahhabi

124 - 366
دیا اور اللہ تعالیٰ کے لئے روکا،اس نے ایمان پورا کر لیا ۔ ایک اور حدیث میں ہے : [ان اوثق عری الایمان ان تحب فی اللہ وتبغض فی اللہ ][1] یعنی ایمان کا سب سے مضبوط کنڈا، اللہ کے لئے محبت کرنا اور اللہ کے لئے بغض رکھنا ہے ۔ گویا محبت یا نفرت کی دینی بنیاد تو عقیدہ توحید ہے ، مگر آج اس تنظیم سازی کے عمل نے تنظیم اور کاز کوتوحید کے مقابلے میں بت بنا کر کھڑا کر دیا چنانچہ جو تنظیم سازی کے تمہارے تراشے ہوئے بت سے متفق نہیں ہے، وہ قابل نفرت ہے خواہ اس کی توحید کتنی ہی خالص کیوں نہ ہو اور جو اس کاز اور تنظیم سے متفق ہے وہ قابل محبت ہے خواہ وہ قبر پرست ہی کیوں نہ ہو ۔فاناللہ وإنا الیہ راجعون . یہی وجہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے حزبیت اور تنظیم سازی کے عمل کو مشرکین کے اعمال و وظائف میں شمار کیا ہے ۔ [وَلَا تَكُوْنُوْا مِنَ الْمُشْرِكِيْنَ ۔ مِنَ الَّذِيْنَ فَرَّقُوْا دِيْنَہُمْ وَكَانُوْا شِيَعًا۰ۭ كُلُّ حِزْبٍ بِمَا لَدَيْہِمْ فَرِحُوْنَ ][2] ترجمہ: اور مشرکین میں سے نہ ہو جاؤ ان لوگوں میں سے جنہوں نے اپنے دین کو ٹکڑے ٹکڑے کر دیا اور خود بھی گروه گروه ہوگئے ہر گروه اس چیز پر جو اس کے پاس ہے مگن ہے ۔ سورۂ انعام میں اللہ تعالیٰ نے اپنے پیغمبر محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو حکم دیا کہ آپ کا ان گروہوں سے
Flag Counter