Maktaba Wahhabi

328 - 523
اور نیک عمل کرتے رہے اور ان کی زندگی اور موت یکساں ہو گی؟ یہ جو دعوے کرتے ہیں بُرے ہیں۔‘‘ اللہ تعالیٰ مؤمنین اور مفسدین کے درمیان فرق بیان کرتے ہوئے مؤمنین کی فضیلت جتاتے ہیں، فرمایا: ﴿أَمْ نَجْعَلُ الَّذِیْنَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ کَالْمُفْسِدِیْنَ فِیْ الْأَرْضِ أَمْ نَجْعَلُ الْمُتَّقِیْنَ کَالْفُجَّارِo﴾(ص: 28) ’’جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے کیا ان کو ہم ان کی طرح کر دیں گے جو ملک میں فساد کرتے ہیں یا پرہیزگاروں کو بدکاروں کی طرح کر دیں گے؟‘‘ نیز اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے: ﴿اَہُمْ یَقْسِمُوْنَ رَحْمَۃَ رَبِّکَ نَحْنُ قَسَمْنَا بَیْنَہُمْ مَعِیْشَتَہُمْ فِی الْحَیَاۃِ الدُّنْیَا وَرَفَعْنَا بَعْضَہُمْ فَوْقَ بَعْضٍ دَرَجَاتٍ لِیَتَّخِذَ بَعْضُہُمْ بَعْضًا سُخْرِیًّا وَرَحْمَۃُ رَبِّکَ خَیْرٌ مِّمَّا یَجْمَعُوْنَo﴾(الزخرف: 32) ’’کیا تیرے مالک کی رحمت کا بانٹنا ان کا کام ہے(نبوت بھی اللہ کی ایک رحمت ہے) ہم نے دنیا کی زندگی میں ان کی روزی بانٹ دی ہے اور ان میں ایک کو دوسرے سے کئی درجہ بڑھا کر رکھا ہے اس سے یہ غرض ہے کہ ان میں ایک دوسرے سے تابعداری کراے اورجو(مال متاع)یہ لوگ(دنیا میں) اکٹھا کرتے ہیں تیرے مالک کی مہربانی اس سے(کہیں)بہتر ہے۔‘‘ ایک اور مقام پر اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں: ﴿یَرْفَعْ اللّٰہُ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا مِنْکُمْ وَالَّذِیْنَ اُوْتُوا الْعِلْمَ دَرَجَاتٍ وَّاللّٰہُ بِمَا تَعْمَلُوْنَ خَبِیْرٌ ﴾(المجادلۃ: 11) ’’جو لوگ تم میں سے ایمان لائے ہیں اورجن کو علم ملا ہے(دین کے عالم ہیں) اللہ ان کے درجے(دنیااور آخرت میں) بلند کرے گا اور اللہ تعالیٰ کو تمھارے(سب) کاموں کی خبر ہے۔‘‘ یہ ساری آیات اس بات کی دلیل ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے بندوں میں مراتب کا فرق رکھا ہوا ہے۔سب کے سب ایک ہی درجہ میں برابر نہیں ہیں۔ مصنف ر حمہ اللہ کافرمان:(یہ اس کا فضل ہے، جسے چاہتا ہے نواز دیتا ہے…): یہ قاعدہ بھی قضا و قدر سے متعلق ہے۔ یعنی اللہ تعالیٰ نے اپنے بندوں میں سے بعض کو دین میں فضیلت دی ہے۔ مراد ہدایت اور گمراہی، اور نیک بختی اور بد بختی کے ملنے میں ہے۔ اللہ تعالیٰ نے اپنے نیک بندوں میں ہدایت کے بھی مختلف درجے بنائے ہیں۔اور ایسے ہی جن کے نصیب میں گمراہی ہے، ان کے بھی مختلف درجے ہیں۔ایسے ہی دنیاوی نصیب اور رزق ومال میں بھی لوگوں کے درمیان فرق ہے۔اور اس کی حکمت کا علم اللہ تعالیٰ کو ہی ہے، اس سے اس
Flag Counter