Maktaba Wahhabi

141 - 523
ثابت ہوجائے، مگر کوئی امیر یا وزیر سفارش کرکے اسے سزا سے بچالے۔ حالانکہ آئین میں ایسے انسان کے لیے سزا ہے، اور بادشاہ اس کو سزا بھی دینا چاہتا ہے۔ مگر اسے کسی نہ کسی کا یا تو خیال رکھنا پڑتا ہے، سا اس سے دب کر بات ماننی پڑتی ہے۔ اگر وہ ایسا نہیں کرے گا، تو اس کے حمایتیوں میں کمی ہوگی اور نظام حکومت میں گڑبڑ پیدا ہوگی۔ جب کہ اللہ کی بارگاہ میں ایسا کوئی اندیشہ یا ایسا معاملہ ہر گز نہیں ہے۔ اللہ تعالیٰ کے ہاں شفاعت ایمان کی بنیاد پر ہوگی اور ان لوگوں کے لیے ہوگی جن کے بارے میں اللہ تعالیٰ چاہیں گے۔ جیسا کہ حدیث میں آتا ہے: ((لیخرجن من النار قوم قد محشتہم النار فیدخلون الجنۃ بشفاعۃ الشافعین، یسمون جہنمیین)) [1] ’’ ضرور کچھ لوگوں کو جہنم سے نکالا جائے گا جنہیں آگ نے جلا ڈالا ہوگا، اور سفارش کرنے والوں کی شفاعت سے وہ جنت میں داخل ہوں گے، ان کا نام رکھا جائے گا ’’ جہنمی۔‘‘ مگر رہا یہ سوال کہ کس انسان کا خاتمہ کس چیز پر ہوا ہے؟ اور کون شہید ہے ؟ یا کون ریا کاری سے جان دینے والا ہے؟ اس کے بارے میں ہم فیصلہ نہیں کرسکتے اور پھر ان میں سے بھی جن لوگوں کو شفاعت کی اجازت ملے گی، اور جن کے لیے شفاعت کی اجازت ملے گی، اور جب اجازت ملے گی، اس سے ادہر ادہر تجاوز ہر گز نہیں ہوسکتا۔ وہ جھوٹے پیر جو یہ کہتے ہیں کہ ہم اللہ کے ہاں سے بچالیں گے، یا ہمارا پیر بچالے گا، یا ہمارے پیر کی، یا فلاں بڑے کی بات اللہ تعالیٰ رد نہیں کرے گا، یہ سب اللہ تعالیٰ پر جرأت رندانہ ہے۔بس اللہ سے دعا کرنی چاہیے کہ اللہ تعالیٰ ہم سب کو اپنے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی شفاعت نصیب کردے اور ان لوگوں کی بھی شفاعت جن کو اس کی مشیت میں شفاعت کا حق ملنا ہے۔ آمین۔ قبولیت ِ شفاعت کی شرائط شفاعت کے قبول ہونے کے لیے دو بنیادی شرطیں ہیں: 1۔ اللہ تعالیٰ کی طرف سے شفاعت کرنے والے کے لیے اجازت کہ وہ شفاعت کرے۔ جنہیں اللہ تعالیٰ جب تک اجازت نہیں دے گا وہ کسی کی سفارش نہیں کرسکیں گے۔ فرمایا: ﴿قُلْ لِلّٰهِ الشَّفَاعَۃُ جَمِیْعًا لَہٗ مُلْکُ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ ثُمَّ اِلَیْہِ تُرْجَعُوْنَ ﴾(الزمر: 44) ’’(اے پیغمبر) کہہ دے سفارش تو ساری اللہ کے اختیا ر میں ہے آسمان اور زمین(سب) میں اسی کا راج ہے پھر(مرنے کے بعد بھی) تم کو اسی کے پاس لوٹ کر جانا ہے۔‘‘ 2۔ جس کے لیے شفاعت کی جارہی ہے اس کے لیے اللہ کی رضامندی، کہ وہ شفاعت پانے کا مستحق بھی ہو، کافر یا
Flag Counter