Maktaba Wahhabi

142 - 523
مشرک نہ ہو۔کافر اور مشرک کے متعلق اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں: ﴿فَمَا تَنْفَعُہُمْ شَفَاعَۃُ الشَّافِعِیْنَ﴾(مدثر: 48) ’’تو ان کو سفار ش کرنے والوں کی سفارش فائدہ نہ دے گی۔‘‘ اللہ تعالیٰ نے ان دونوں شرطوں کو یکجا طور پر دو مقام پر مزید بھی بیان کیاہے،ارشادفرمایا: ﴿یَوْمَئِذٍ لَّا تَنْفَعُ الشَّفَاعَۃُ اِلَّا مَنْ اَذِنَ لَہُ الرَّحْمٰنُ وَ رَضِیَ لَہٗ قَوْلًا ﴾(طہ: 109) ’’اس دن کسی کی شفاعت کام نہ آئے گی مگر جس کورحمن(سفارش کرنے کی اجازت دے اور اس کی بات پسند کرے۔‘‘ دوسرے مقام پر اللہ عزو جل ارشاد فرماتے ہیں: ﴿وَکَمْ مِّنْ مَّلَکٍ فِی السَّمٰوٰتِ لَا تُغْنِیْ شَفَاعَتُہُمْ شَیْئًا اِلَّا مِنْ بَعْدِ اَنْ یَّاْذَنَ اللّٰہُ لِمَنْ یَّشَآئُ وَیَرْضٰی﴾(النجم: 26) ’’آسمان کے فرشتے تو کتنے ایسے ہیں کہ ان کی سفارشی کچھ کام نہیں آسکتی مگر ہاں اللہ جس کے لیے چاہے حکم دے اور اس کی مرضی ہو(تویہ اوربات ہیں)۔‘‘ تیسری چیز کہ جب تک اللہ تعالیٰ شفاعت کی اجازت نہیں دیں گے، اس وقت تک کوئی بھی اس کی بارگاہ میں کسی کے لیے بھی سفارش نہیں کرسکے گا۔ جیساکہ شفاعت کبریٰ والی حدیث سے ظاہر ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب تمام مخلوق کا حساب و کتاب شروع کرنے کے لیے شفاعت کرنے والے ہوں گے تو آپ اللہ تعالیٰ سے اجازت حاصل کرنے کے لیے ایک لمبا عرصہ تک سجدہ میں رہیں گے، اور اللہ تعالیٰ کی حمد و تسبیح بیان کرکے اجازت حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔ یہاں تک کہ اللہ کی طرف سے حکم آئے گا کہ: ’’ اب سر اٹھائیں، جو مانگنا ہے وہ مانگیں، آپ کو دیا جائے گا، اور سفارش کریں آپ کی سفارس قبول کی جائے گی۔ اس حدیث کی تفصیل شفاعت کبریٰ کے مسئلہ میں آرہی ہے۔ شفاعت کی اقسام ویسے تواللہ تعالیٰ کی رحمت اور سفارش عام ہوجائے گی۔ ایک وقت محشر میں وہ بھی آئے گا کہ انسان کی عبادات، صدقات و خیرات اور اعمال، نیک عزیزواقارب اور دوست و احباب سب اللہ کی بارگاہ میں انسان کے لیے سفارش کریں گے۔ مگر اس کے ساتھ ہی ساتھ محمد صلی اللہ علیہ وسلم نبیء رحمت جو اپنی امت کے لیے شفاعت کریں گے اس کے مراحل کی تفصیل یہ ہے۔سب سے پہلے شفاعت کی دو بڑی قسمیں ہیں: خاص شفاعت:… یہ جناب محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ خاص ہوگی۔ حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((إذا کان یوم القیامۃ، أوتیت الشفاعۃ، فأشفع لمن کان في قلبہ مثقال حبۃ من
Flag Counter