Maktaba Wahhabi

387 - 523
لوگوں کو ان کے دین کے بارے میں حرج میں ڈال دیا اور کفر میں لے جانے والی باتیں کرنے لگے اور اس چیز میں لوگوں کا امتحان لینے لگے جس کا تعلق لوگوں کی مصلحتوں سے ہے۔ کسی قاضی کا فیصلہ اس وقت تک نہ مانتے جب تک وہ کفریہ عقیدہ نہ اختیار کر لیتا۔ او رنہ ہی کسی امیر-گورنر-یا حکمران کی بات مانتے۔او رنہ ہی جمعہ کا خطبہ سنتے۔ایسے ہی اللہ تعالیٰ کے اسماء و صفات، قرآن اوران امور کے بارے میں لوگوں سے سوال و جواب اوران کا امتحان لے کرانہیں حرج میں ڈالنا شروع کردیا جن امور کے متعلق خود صاحب ِ شریعت اور حضرات ِ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اجمعین نے کوئی بات تک نہیں کی تھی۔اس سے مقصود لوگوں کو فتنہ میں مبتلا کرکے اللہ کے دین سے دور کرنا اور اس کے خلاف نفرتیں پھیلانا تھا۔ اللہ تعالیٰ نے ایسے لوگوں کو بہت سخت عذاب کی وعید سنائی ہے، فرمایا: ﴿إِنَّ الَّذِیْنَ فَتَنُوا الْمُؤْمِنِیْنَ وَالْمُؤْمِنَاتِ ثُمَّ لَمْ یَتُوبُوا فَلَہُمْ عَذَابُ جَہَنَّمَ وَلَہُمْ عَذَابُ الْحَرِیْقِo﴾(البروج: 10) ’’جن لوگوں نے مومن مَردوں اور مومن عورتوں کو تکلیفیں دیں اور توبہ نہ کی ان کو دوزخ کا(اور) عذاب بھی ہو گا اور جلنے کاعذاب بھی ہو گا۔‘‘ چھٹی وجہ: ’’انہوں نے(عام) مساجد او رجامع(مساجد) کو بندکرنے کا ارادہ کیا۔‘‘ اس سے مراد یہ ہے کہ ان کے ان افعال کی وجہ سے لوگوں میں دین سے بیزاری پیداہوگئی، اور وہ دین سے دور ہونے لگے اور مسجدیں ویران ہونے لگیں اور دوسرا یہ کہ: جب کوئی انسان ان لوگوں کی مسجدوں میں چلا جاتا تو وہ اس سے ان کفریہ عقائد کا اقرار کروائے بغیر باہر نہ آنے دیتے، جس کی وجہ سے لوگوں نے مسجدوں میں جاناترک کردیا۔جمعہ اور با جماعت نماز کو بھی انہوں نے ساقط قرار دیا تھا-جس کی تفصیل پہلے گزر چکی-۔ حالانکہ مساجد اسلام کے قلعے ہیں، جب تک اللہ کے یہ گھر آباد ہیں، اسلام زندہ رہے گا، اور مسلمانوں کی عظمت و شوکت بحال رہے گی۔ ان گھروں کو آباد کرنا اور وہاں پر اللہ تعالیٰ کی یاد کو قائم رکھنے سچے مؤمنین کی نشانیوں میں سے ایک ہے، اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں: ﴿إِنَّمَا یَعْمُرُ مَسَاجِدَ اللّٰہِ مَنْ آمَنَ بِاللّٰہِ وَالْیَوْمِ الآخِرِ وَأَقَامَ الصَّلَاۃَ وَآتَی الزَّکَاۃَ وَلَمْ یَخْشَ إِلَّا اللّٰہَ فَعَسَی أُوْلَئِکَ أَن یَکُونُوْا مِنَ الْمُہْتَدِیْنَo﴾(التوبہ: 18) ’’ اللہ کی مسجدوں کو تو وہ لوگ آباد کرتے ہیں جو اللہ پر اور روزِ قیامت پر ایمان لاتے اور نماز پڑھتے اور زکوٰۃ دیتے ہیں اور اللہ کے سوا کسی سے نہیں ڈرتے یہی لوگ امید ہے کہ ہدایت یافتہ لوگوں میں(داخل) ہوں۔‘‘ ساتویں وجہ: ’’ اسلام کو کمزور کیا۔‘‘ یعنی عقیدہ، اعمال اور دیگر وجوہات سے اسلام کو کمزور کیا، زندیقیت اور جہمیت کو پھیلانا شروع کیا۔ اپنے مخالف
Flag Counter