Maktaba Wahhabi

415 - 523
تعالیٰ کے تمام فرامین پر ایمان لائے، سوائے ایک حرف کے، اس میں وہ شک کرے۔ تو اس نے تمام کتاب اللہ کو رد کیا، وہ کافرہے۔ جیسا کہ ’’ لا إلہ إلا اللّٰه ‘‘ کی شہادت، صدق نیت، اخلاص، اور یقین سے ہی قبول ہوتی ہے۔ ایسے ہی سنت کے بعض امور ترک کرکے بعض سنت قبول نہیں ہوتی۔ جس نے سنت میں سے کچھ بھی چیز ترک کی، اس نے ساری سنت ترک کی۔ آپ پر واجب ہے کہ اس کو قبول کریں۔ بس جھگڑا وجدال ترک کردیجیے۔ کیونکہ اس میں اللہ تعالیٰ کے دین میں سے کوئی چیز نہیں ہے اور خاص کر آپ کا زمانہ برائی کا زمانہ ہے، بس اللہ تعالیٰ سے ڈر کر رہیے۔‘‘ شرح: … مصنف رحمہ اللہ کافرمان:(جس نے اس کتاب کے خلاف کسی چیز کو حلال سمجھا …): وہ اہل سنت و الجماعت کے منہج سے خارج ہوگیا۔ اس کا شمار گمراہ فرقوں کے ساتھ ہوگا۔ حق وہی ہے جس پر صحابہ کرام تھے،جیسا کہ اس کتاب میں بار بار واضح کیا جاچکاہے اور جب مختلف امور آپس میں گھل مل جائیں، اور حق کی تمیز کرنی مشکل ہوجائے، اور ہر ایک فرقہ اپنی اپنی طرف بلانے لگے تو واجب ہوجاتا ہے کہ انسان کتاب اللہ اورسنت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف رجوع کرے، اور دیکھے کہ صحابہ کرام کس چیز پر قائم تھے۔ اس لیے کہ حق واضح ہے، اور ہدایت کی راہیں روشن ہیں، اب گمراہی ان ہی لوگوں کا مقدر ہوسکتی ہے جو اخلاص ِ قلب کے ساتھ اس کے طلب گار نہ ہوں۔ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں، ﴿ فَاِمَّا یَاْتِیَنَّکُمْ مِّنِّیْ ہُدًی فَمَنِ اتَّبَعَ ہُدَایَ فَلَا یَضِلُّ وَ لَا یَشْقٰیo وَ مَنْ اَعْرَضَ عَنْ ذِکْرِیْ فَاِنَّ لَہٗ مَعِیْشَۃً ضَنْکًا وَّ نَحْشُرُہٗ یَوْمَ الْقِیٰمَۃِ اَعْمٰیo﴾(طٰہ: 123۔124) ’’پھر اگر میری طرف سے تم پر ہدایت آئے(میرا پیغمبر آئے یا میرا کالام)تو جوکوئی میری ہدایت پر چلنے نہ وہ(دنیا میں)بہکے گا اوروہ(آخرت میں) بدنصیب ہوگا۔اور جس نے میری کتاب(قرآن) سے منہ موڑ لیا(دنیا میں) اس کی زندگی تنگ(گزرے گی)اور قیامت کے دنہم اس کواندھا اٹھائیں گے۔‘‘ کلمہ پر ایمان کی شرائط مذکورہ پیرائے کے آخر میں مصنف رحمہ اللہ نے کلمہ(شھادتین: أشھد أن لا إلہ إلا اللّٰه وأشھد أن محمداً رسول اللّٰه) کی شرائط کی طرف اشارہ کیا ہے، جن کے بغیر نہ ہی ایمان کامل ہوسکتا ہے، اور نہ ہی یہ کلمہ اس وقت تک انسان کو فائدہ دے گا جب تک اس میں یہ آٹھ شرطیں نہ پائی جائیں۔ پہلي شرط: علم نافع: … اس کے معانی کا علم جو جہالت کے منافی ہو۔ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں: ﴿فَاعْلَمْ أَنَّہُ لَا إِلَہَ إِلَّا اللّٰہَ﴾(محمد: 19) ’’ اور آپ جان لیجئے کہ اللہ کے سوا کوئی معبود برحق نہیں۔‘‘
Flag Counter