Maktaba Wahhabi

94 - 255
پرہیز کرے جس میں بہت سے لوگ پڑچکے ہیں، اس کا تخصص واختصاص اور میدان عمل خواہ کچھ بھی ہو اسے علم شرعی کے حصول اور ترقی کی تمنا کرنی چاہیے، بالخصوص ایسے کاموں میں جن میں آدمی اپنے گھر یا ڈیوٹی پر رہتے ہوئے بھی محتاج ہوا کرتا ہے، اس طرح ایک مسلمان کا دل اس کے دین سے جڑا رہے گا، اور وہ دین سے اپنی نسبت و محنت کو نہیں بھولے گا۔ اسلامی تربیت اور اس کے متعلقہ امور وقواعد میں آزادیٔ علم کے اہتمام کا نفس کی تربیت اور نمو میں بہترین اثر ہوگا، تا کہ وہ معاشرہ کی تعمیر کے لیے ایک فعال قوت اور مضبوط اینٹ بن جائے اور اسے اپنے دین کے سبب سربلندی اور عقیدہ کے سبب فخر نصیب ہو، اور وقت کی دنیا میں پائے جانے والے حالات کی تبدیلی میں اس کا کردار نمایاں رہے۔ ٭٭٭
Flag Counter