Maktaba Wahhabi

234 - 255
(الف).... دل بہلانے اور وقت کو مشغول رکھنے کے لیے اجتماع ہوتا ہے، اس کا نقصان اس کے لیے نفع سے بہت زیادہ ہے، اس قسم کے اجتماع کا سب سے کم نقصان یہ ہے کہ یہ دل کو فاسد کرتا ہے اور وقت ضائع کردیتا ہے۔ (ب).... اخوان کے ساتھ اجتماع کا دوسرا مقصد اسباب نجات پر تعاون کرنا، صبر کی وصیت کرنا ہے، یہ سب سے بڑی اور نفع بخش غنیمت ہے، لیکن اس میں تین آفتیں ہیں : ۱۔ ایسے اجتماع میں لوگ ایک دوسرے کے لیے زینت اور رونق بن جاتے ہیں۔ ۲۔ ایسے اجتماع میں ضرورت سے زیادہ گفتگواور اختلاط ہونے لگتا ہے۔ ۳۔ یہ اجتماع ایک شہوت اور ایسی عادت بن جاتا ہے جس سے اجتماع کا مقصد فوت ہوجاتا ہے۔‘‘[1] ٭٭٭
Flag Counter