بوجو ھھم أثر السجود لربھم
وبھا أشعۃ نورہ المتلالی
طاعت رب میں ہیں وہ شب بیدار
گریہ و آہ ونالہ و اذکار
ڈبڈ باتی ہے چشم تر ان کی
جیسے باران ابر موسلا دھار
شب کے راہب ہیں وہ، مگر جنگ میں
پیش اعداء بہادر و کرار
رخ انور پہ ہیں نشان سجود
ماہ وانجم ہیں نور گوہر بار
۱۔ یعنی یہ لوگ اپنے رب کی اطاعت میں، تلاوت قرآن مجید، خشوع وخضوع اور سوال کرتے ہوئے راتوں کو جاگتے ہیں۔
۲۔ ان کی آنکھوں سے اس طرح آنسو بہتے ہیں جیسے آسمان سے لگاتار موسلا دھار بارش ہو رہی ہو۔
۳۔ راتوں کو تو وہ راہب بنے ہوتے ہیں، لیکن اپنے دشمنوں سے جہاد کے وقت بڑے طاقت ور اور بہادر ہوتے ہیں۔
۴۔ ان کے چہروں پر سجدے کے نشان ہیں جس سے ان کے پروردگار کے نور کی گوہر نما شعاعیں پھوٹتی رہتی ہیں۔
قیام اللیل خشوع وخضوع اور تدبر وفکر کے ساتھ تلاوت قرآن مجید کی تعلیم کی عظیم درسگاہ ہے، جو اللہ تعالیٰ کے دائمی ذکر، اس کی عبادات میں اخلاص اور دل کو اپنے خالق سے جوڑنے کی تربیت کرتا رہتا ہے۔ رات کا یہ مدرسہ ہر شخص کے لیے کھلا ہے جو چاہے اس میں داخلہ لے اور اس کے عظیم درس اور اہم معانی سے اپنا دامن پر کر کے اپنی تربیت کرلے۔
|