Maktaba Wahhabi

163 - 255
احادیث کا تذکرہ کر رہے ہیں : حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے گزارش کی کہ اے اللہ کے رسول! مجھے کچھ ایسے امور بتلائیں جنہیں اپنا کر میں جنت میں جا سکوں ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((أفش السلام، وأطعم الطعام، وصل الأرحام، وقم باللیل والناس نیام، وادخل الجنۃ بسلام)) [1] ’’سلام کو رواج دو، بھوکوں کو کھانا کھلاؤ، صلہ رحمی کرو او ر رات میں قیام(تہجد ادا) کرو جب لوگ سو رہے ہوں (تم ان اعمال کو اپنا کر) جنت میں سلامتی کے ساتھ داخل ہوجاؤ گے۔‘‘ ابو مالک اشعری رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((اِنَّ فِی الْجَنَّۃِ غَرَفًا یَرٰی ظَاہِرُہَا مِنْ بَاطِنِہَا، وَبَاطِنُہَا مِنْ ظَاہِرُہَا۔ وَعَدَہَا اللّٰہُ تَعَالٰی لِمَنْ أَطْعَمَ الطَّعَامَ، وَأَلْانَ الْکَلَامَ وَتَابِعُ الصِّیَامَ، وَصَلّٰی بِاللَّیْلِ وَالنَّاسِ نِیَامٌ۔))[2] ’’جنت میں ایسے نفیس، صاف وشفاف کمرے ہیں جن کا اندر باہر سے اور باہر اندر سے دکھائی دیتا ہے، اللہ تعالیٰ نے اسے ان لوگوں کے لیے تیار کر رکھا ہے جو بھوکوں کو کھانا کھلاتے ہیں، نرم گفتاری سے پیش آتے ہیں، پے درپے روزے رکھتے ہیں، اور رات کو جب لوگ میٹھی نیند کا مزہ لیتے ہیں تو وہ نماز پڑھتے ہیں۔‘‘ حضرت بلال رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد گرامی ہے: ((عَلَیْکُمْ بِقِیَامِ اللَّیْلِ فَاِنَّہٗ دَأْبُ الصَّالِحِیْنَ قَبْلَکُمْ۔ وَاِنَّ قِیَامُ
Flag Counter