Maktaba Wahhabi

116 - 255
ایک مسلمان کے تصرفات و عمل پر ضبط کرتا ہے تو اسے مبالغہ پر نہ محمول کیا جائے.... کیوں نہیں ؟ جب کہ وہ اس زندگی میں اس کے ساتھ شروع ہوتا ہے پھر قبر میں اس کے ساتھ ساتھ رہتا ہے اوراس کا اس سے تعلق اس وقت ختم ہوگا جب لوگ(روزِ قیامت قبروں سے) رب العالمین کی حضوری کے لیے اٹھ کھڑے ہوں گے، جہاں بندہ اپنے اس ذمہ داری کی ادائیگی کے نتیجہ سے ملاقات کرے گا، اور یہ صرف ایک موقع ہے، کسی کو دوسرا موقع یا اس کے عوض نہیں دیا جائے گا۔ اگر اس بندے نے نیک عمل کیا ہوگا تو اسے ایسی جنت کی مبارکبادی ملے گی، جس کا عرض آسمان و زمین کے عرض جیسا ہے، اور اگر اس نے اس ذمہ داری کو غلط ادا کیا ہوگا تو اس کا انجام اس کے خالق ومالک کے یہاں ہے، اسے اس کے حق کے مطابق بدلہ دے گا یا اپنی مشیت کے مطابق جو کرنا چاہے کرے گا، اولاً اخیراً اختیار اللہ ہی کا ہے۔ ٭٭٭
Flag Counter