Maktaba Wahhabi

288 - 579
﴿وَ اَنَّ اللّٰہَ یَبْعَثُ مَنْ فِی الْقُبُوْرِ﴾[الحج: ۷] [اور (اس لیے) کہ یقینا اللہ ان لوگوں کو اٹھائے گا جو قبروں میں ہیں] اہلِ جنت کے لیے اللہ تعالیٰ کا دیدار کسی کیفیت، شبہے اور جہت کے بغیر ہونا حق ہے۔[1] رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ہر اس شخص کے حق میں شفاعت کرنا حق ہے جو اہلِ جنت ہو گا، اگرچہ وہ کبائر کا مرتکب ہو۔ عائشہ رضی اللہ عنہا ، خدیجہ رضی اللہ عنہا کے بعد سارے جہاں کی عورتوں سے افضل، مومنوں کی ماں اور زنا سے پاک ہیں۔ جنتی جنت میں اور دوزخی دوزخ میں ہمیشہ رہیں گے، کیونکہ مومنوں کے حق میں اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے: ﴿ اُولٰٓئِکَ اَصْحٰبُ الْجَنَّۃِ ھُمْ فِیْھَا خٰلِدُوْن﴾[البقرۃ: ۸۲] [وہی جنت والے ہیں، وہ اس میں ہمیشہ رہنے والے ہیں] اور کفار کے بارے میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے: ﴿ اُولٰٓئِکَ اَصْحٰبُ النَّارِ ھُمْ فِیْھَا خٰلِدُوْنَ﴾[المجادلۃ: ۱۷] [یہ لوگ آگ میں رہنے والے ہیں، وہ اس میں ہمیشہ رہنے والے ہیں] ان عقائد کے بعض الفاظ پر بحث کرنا قدرے باقی ہے، جو آگے آئے گی۔ نیز اس بارے میں بھی بحث ہونا باقی ہے کہ فقہ اکبر امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ کی تالیف ہے بھی کہ نہیں۔ و اللّٰہ أعلم ٭٭٭
Flag Counter