Maktaba Wahhabi

264 - 579
دوسری فصل راہِ ہدایت سے گمراہ ہونے والے فرقوں کا بیان[1] امتوں کی گروہ بندی: شیخ جیلی رضی اللہ عنہ نے کتاب ’’غنیۃ الطالبین‘‘ میں فرمایا ہے کہ اس بات میں اصل عمرو بن عوف رضی اللہ عنہ سے مروی مرفوع حدیث ہے: (( لَتَسْلُکُنَّ سَنَنَ مَنْ قَبْلَکُمْ حَذْوَ النَّعْلِ بِالنَّعْلِ وَ لَتَأْخُذُنَّ بِمِثْلِ أَخْذِہِمْ إِنْ شِبْراً فَشِبْراً وَ إِنْ ذِرَاعاً فَذِرَاعاً وَ إِنْ بَاعًا فَبَاعاً حَتّٰی لَوْ دَخَلُوْا فِيْ جُحْرِ ضَبٍّ دَخَلْتُمْ فِیْہِ، أَلاَ إِنَّ بَنِيْ إِسْرَائِیْلَ افْتَرَقَتْ عَلٰی مُوْسٰی بِإِحْدیٰ وسَبْعِیْنَ فِرْقَۃً کُلُّہَا ضَالَّۃٌ إِلاَّ فِرْقَۃً وَّاحِدَۃً: اَلإِْسْلَامُ وَ جَمَاعَتُہُمْ، ثُمَّ إِنَّہَا افْتَرَقَتْ عَلٰی عِیْسٰی بْنِ مَرْیَمَ عَلٰی إِحْدیٰ وَ سَبْعِیْنَ فِرْقَۃً کُلُّہَا ضَالَّۃٌ إِلاَّ وَاحِدَۃً: اَلْإِسْلَامُ وَ جَمَاعَتُہُمْ، ثُمَّ إِنَّکُمْ تَکُوْنُوْنَ عَلَی اثْنَتَیْنِ وَ سَبْعِیْنَ فِرْقَۃً کُلُّہَا فِيْ النَّارِ إِلَّا وَاحِدَۃً: اَلْإِسْلَامُ وَ جَمَاعَتُہُمْ )) [2] [تم اپنے سے پہلے لوگوں کے طرز پر چل پڑو گے، تمھاری یہ مماثلت یوں ہو گی جیسے ایک جوتا دوسرے جوتے کے برابر ہوتا ہے، تم ایک ایک بالشت، ایک ایک ذراع (کہنی سے درمیانی انگلی کے کنارے تک کا فاصلہ) اور ایک ایک باع (دو ہاتھوں کے پھیلاؤ کا درمیانی فاصلہ) میں ان کے طریقے کو اختیار کر لو گے، حتی کہ اگر ان میں سے کوئی شخص کسی سانڈے کی بل میں بھی گھسا ہو گا تو تم بھی اس میں داخل ہو گے۔دیکھو! بنی اسرائیل موسیٰ علیہ السلام کے بعد تہتر (۷۳) فرقوں میں تقسیم ہو گئے، وہ سب کے سب گمراہ ہیں
Flag Counter