Maktaba Wahhabi

531 - 579
الحرف والصوت وھي کثیرۃ جدا) بالجملہ قرآن عظیم اور فرقان کریم اللہ تعالیٰ کی کتاب مبین اور حبل متین ہے جو سید المرسلین پر عربی زبان میں نازل ہوئی ہے۔ یہ کتاب سورتوں، آیات، اصوات، حروف، کلمات، اقوال اور اول وآخر پر متضمن ہے۔ یہ زبانوں پر متلو، سینوں میں محفوظ، مصاحف میں مکتوب، الواح میں مرقوم اور آذان میں مسموع ہے، و للّٰہ الحمد۔ علم و قدرت: اللہ تعالیٰ ساری مخلوقات کا خالق ہے۔ ساری معلومات کیا جزئیات اور کیا کلیات، کا عالم ہے، وہ جمیع ممکنات پر قادر ہے اور اس بات پر بھی قادر ہے کہ اگر وہ چاہے تو اس خلق کی مانند دوسری خلق پیدا کرے۔ ساری کائنات اسی کے ارادے سے قائم ہے۔ وہ سمیع وبصیر ہے، کوئی اس کا شبہ، مثل، ضد اور ند ہے نہ وجوب وجود میں شریک۔ نہ استحقاقِ عبادت، خلق، امر، تدبیر سماوات وارض میں کوئی اس کا شریک ہے۔ وہی بیمار کو شفا دے، رزق دے اور مصیبت دور کرے۔ وہ اپنے غیر میں حلول نہیں کرتا اور نہ غیر اس میں حلول کرے۔ وہ غیر کے ساتھ متحد ہے نہ غیر اس کے ساتھ۔ فرمانِ باری تعالیٰ ہے: ﴿ وَجَعَلُوْا لَہٗ مِنْ عِبَادِہٖ جُزْئًا اِِنَّ الْاِِنْسَانَ لَکَفُوْرٌ مُّبِیْنٌ﴾[الزخرف: ۱۵] [اور انھوں نے اس کے لیے اس کے بعض بندوں کو جز بنا ڈالا، بے شک انسان یقینا صریح ناشکرا ہے] وہ جہل وکذب سے بری ہے، کوئی اس پر حاکم ہے نہ کوئی چیز اس پر واجب ہے۔ وہ وعدے کے خلاف نہیں کرتا، اس کے سارے افعال متضمنِ حکمت ہیں۔ اس کے فعل میں جور وظلم متصور نہیں ہے۔ اشیا کے حسن وقبح میں عقل کا کوئی حکم نہیں چلتا، اس کے سوا کوئی حاکم ہے نہ کوئی معبود، وہ الوہیت وربوبیت کے ساتھ مختص ہے اور اس کی الوہیت کا منکر کافر ہے۔ ایمان کی وضاحت: کتاب وسنت اور نیت کے مطابق ایمان قلب ولسان کا قول اور قلب ولسان اور جوارح کا عمل ہے۔ اطاعت سے ایمان میں زیادتی اور معصیت سے اس میں کمی ہوتی ہے۔ حدیثِ نبوی
Flag Counter