Maktaba Wahhabi

464 - 579
ملائکہ، انبیا اور کتب سماویہ پر ایمان: اگر انبیاءعلیہم السلام مبعوث نہ ہوتے تو کوئی شخص راہِ ہدایت نہ پاتا اور صحیح علوم تک نہ پہنچتا۔ سارے انبیاء برحق ہیں۔سب سے پہلے نبی آدم علیہ السلام ہیں اور سب انبیا سے افضل محمد صلی اللہ علیہ وسلم خاتم النبیین ہیں۔ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا واقعہ معراج، مکہ سے مسجد اقصیٰ تک اور پھر وہاں سے ساتویں آسمان اور سدرۃ المنتھی تک تشریف لے جانا حق ہے۔ آسمانی کتابیں جو انبیاءعلیہم السلام پر نازل ہوئیں جیسے تورات، انجیل، زبور، قرآن مجید اور ابراہیم کے صحیفے وغیرہ سب حق ہیں، لہٰذا تمام انبیا اور اللہ تعالیٰ کی تمام کتابوں پر ایمان لانا چاہیے، لیکن اس ایمان میں انبیا اور کتابوں کی مقرر گنتی ملحوظ نہ رکھی جائے، کیونکہ ان کی گنتی قطعی دلیل سے ثابت نہیں ہے۔ تمام انبیا صغائر اور کبائر سے معصوم ہیں۔ جو بات رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے قطعی دلیل کے ساتھ ثابت ہو چکی ہے اس پر ایمان لانا چاہیے۔ نیز اس پر بھی ایمان لانا چاہیے کہ فرشتے اللہ کے بندے ہیں، گناہوں سے معصوم ہیں، مردانہ اور زنانہ خصوصیات سے بری ہیں، کھانے پینے کے محتاج نہیں ہیں، وحی کو پہنچاتے ہیں، عرش کو اٹھاتے ہیں اور جس کام پر مقرر ہیں اسے انجام دینے پر قائم ہیں۔ انبیا اور ملائکہ باوجود اس کے کہ وہ مخلوقات میں سے اشرف اور مقربین درگاہ ہیں لیکن دیگر ساری مخلوقات کی طرح صرف اتنا ہی علم اور قدرت رکھتے ہیں جو علم اللہ تعالیٰ نے انھیں دیا ہے اور جو قدرت ان کو عطا کی ہے۔ یہ انبیا اور ملائکہ بھی اللہ تعالیٰ کی ذات وصفات پر ویسا ہی ایمان رکھتے ہیں جیسا ایمان سارے مسلمان رکھتے ہیں اور اس کی کنہ و حقیقت کے ادراک سے عاجز ہونے اور وہاں تک رسائی نہ ہونے کے معترف ہیں اور توفیقِ الٰہی کے ساتھ حقوقِ بندگی ادا کرنے پر شکر گزار ہیں۔ اللہ تعالیٰ کے خاص بندوں [انبیا وغیرہ] کو اللہ تعالیٰ کی واجبی صفات میں شریک قرار دینا اور ان کو عبادت میں شریک کرنا کفر ہے۔ جس طرح دوسرے کفار انبیا کے انکار کے سبب کافر ہو گئے، اسی طرح نصاریٰ نے عیسیٰ علیہ السلام کو اللہ تعالیٰ کا بیٹا اور مشرکین عرب نے ملائکہ کو اللہ تعالیٰ کی لڑکیاں کہا اور ان کے لیے علم غیب تسلیم کیا اور وہ کافر ہو گئے۔ انبیا اور ملائکہ کو صفات الٰہیہ میں شریک نہیں کرنا چاہیے اور غیر انبیا کو صفاتِ انبیا میں شریک نہیں بنانا چاہیے، اسی طرح انبیا اور ملائکہ کے سوا صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اہلِ بیت اور اولیا کو معصوم ثابت نہ کرنا چاہیے اور کلیتاً انبیا کی پیروی کرنی چاہیے۔ احوالِ برزخ و آخرت پر ایمان: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جس بات کی خبر دی ہے اس پر ایمان لانا، جو کچھ فرمایا ہے اس پر عمل کرنا
Flag Counter