Maktaba Wahhabi

199 - 579
بسم اللّٰہ الرحمن الرحیم و بہ أستعین تمہید الحمد للّٰہ الذي أرشد قوما إلی الانقطاع من دون الخلق إلیہ، ووفقھم للاعتماد في کل أمر علیہ، و صرف آخرین عن کل مکرمۃ وفضیلۃ، وقیض لھم قرناء فأدوھم إلی کل ذمیمۃ من الأخلاق و رذیلۃ، وطبع علی قلوب آخرین فلا یکادون یفقہون حدیثا ولا قولا، وثبطھم عن سبل الخیرات فما استطاعوا قوۃ ولا حولا، وصلی اللّٰه علی سیدنا محمد عبدہ ورسولہ ونبیہ و خلیلہ سید البشر، وأفضل من مضی وغبر، الجامع لمحاسن الأخلاق والیسر، والمستحق لاسم الکمال علی الإطلاق من البشر، وختم بہ الأنبیاء والمرسلین، وأعطاہ ما لم یعط أحدا من العالمین، وعلی آلہ وصحابتہ والتابعین، ومن تبعھم بالإحسان أجمعین۔ أما بعد: تعارفِ کتاب: اس رسالے میں سلف اور اکابر اہلِ سنت و جماعت کے عقائد کا بیان ہے، نیز اس میں بعض شرکیہ وکفریہ کلمات اور ریاکاری کی بعض صورتوں کا ذکر کیا گیا ہے۔ میں نے اس رسالے میں اہلِ سنت کے ہر گروہ اور ہر جماعت کے بڑے عالم کے دینی عقائد کو الگ الگ فصلوں میں تحریر کیا ہے۔ ہر چند بیانِ الفاظ میں تفاوت و فرق ہے، لیکن اکثر معانی متحد اور یکساں ہیں۔ اگرچہ مسائلِ اعتقاد میں تکرار ہے، مگر عبارت علاحدہ علاحدہ ہے۔ مبانی و معانی کا یہ تکرار اس لحاظ سے ہے کہ اس فرقہ ناجیہ کے نفسِ عقائد متحد المعنی ہیں، ناچار مبانی کی شرکت ضروری ہے۔ اس جمع و تالیف کا فائدہ یہ ہے کہ اس سے بعض عقائد میں علماے سلف و خلف کا اختلاف واضح ہو کر قوی کی ضعیف سے تمییز حاصل ہو گی اور جب ایک دین دار مومن بار بار ان کلمات طیبات اور
Flag Counter