Maktaba Wahhabi

44 - 579
شرک اصغر کا شرک اکبر بننا: کبھی ایسا ہوتا ہے کہ قائل کے حسبِ حال اور حسبِ مقصد شرک اصغر شرک اکبر ہو جاتاہے۔ صحیح حدیث میں موجود ہے کہ ایک شخص نے رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے کہا تھا: ’’ما شاء اللّٰہ و شئت‘‘ [وہی کچھ ہو گا جو اللہ چاہے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم چاہیں] آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے کہا: (( أَجَعَلْتَنِيْ لِلّٰہِ نِدًّا؟ )) [کیا تو نے مجھے اللہ کا شریک اور ہمسر ٹھہرا دیا ہے؟] پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے کہا: (( قُلْ: مَا شَآئَ اللّٰہُ وَحْدَہٗ )) [1] [یہ کہہ کہ جو اکیلا اللہ چاہے وہی ہو گا] حالانکہ یہ لفظ مذکورہ بالا الفاظ کی نسبت بہت خفیف اور حقیقت پر مبنی ہے۔ ٭٭٭
Flag Counter