Maktaba Wahhabi

142 - 579
شاہ ولی اللہ رحمہ اللہ کے اثباتِ جہت میں مفصل قول کا بیان آگے آئے گا، یہاں صرف استوا و فوق کا ثابت کرنا مقصود ہے۔ اکیسواں قول: سید محمد یوسف بلگرامی رحمہ اللہ نے ’’الفرع النابت من الأصل الثابت‘‘ میں لکھا ہے: ’’حق تعالیٰ بذات خود فوق عرش است، چنانچہ مذہب جمہور محدثین ہمیں ست‘‘ انتھیٰ۔ [اللہ تعالیٰ اپنی ذات کے ساتھ عرش پر ہے، یہی جمہور محدثین کا مذہب ہے] مذکورہ بالا اقوال کی عربی عبارتیں رسالہ ’’انتقاد فی شرح الاعتقاد‘‘ میں موجود ہیں۔ اس باب میں بہت سے اقوال ہیں، مگر جمہور صحابہ، تابعین، تبع تابعین، ائمہ مجتہدین، مذاہب اربعہ کے جمیع مقلدین اور سارے محدثین و مفسرین کا یہی مذہب ہے۔ کیا مجال ہے کہ کوئی ان سے اس کے خلاف ایک حرف بھی نقل کر سکے۔ہاں کچھ دیگر فرقے جہمیہ اور معتزلہ اس صفت کے منکر ہیں، لہٰذا وہ اہلِ سنت و جماعت میں داخل نہیں ہیں۔ وباللّٰہ التوفیق۔ ٭٭٭
Flag Counter