Maktaba Wahhabi

34 - 579
فصل اول شرک کی اقسام شرک کی دو قسمیں ہیں: 1۔ شرک اکبر۔ 2۔ شرک اصغر۔ 1۔ شرک اکبر: اللہ تعالیٰ شرک اکبر کو توبہ کے بغیر معاف نہیں فرماتے ہیں۔ شرک اکبر یہ ہے کہ کوئی شخص کسی چیز کو اللہ تعالیٰ کا ہمسر اور اس کا شریک بنائے۔ جس طرح اللہ کو دوست رکھتا ہے اور اس سے محبت کرتا ہے، اسی طرح اس شریک کو دوست رکھے اور اس سے محبت کرے۔ اس شرک میں غیر اللہ کو اللہ کے برابر ٹھہرایا جاتا ہے، جس طرح مشرکوں نے اپنے معبودوں کو اللہ کے برابر ٹھہرایا تھا۔ چنانچہ وہ دوزخ میں جانے کے بعد اپنے خداؤں سے یہ بات کہیں گے: ﴿ تَاللّٰہِ اِِنْ کُنَّا لَفِیْ ضَلٰلٍ مُّبِیْنٍ * اِِذْ نُسَوِّیْکُمْ بِرَبِّ الْعٰلَمِیْنَ﴾ [الشعرائ: ۹۷۔ ۹۸] [اللہ کی قسم! بے شک ہم یقینا کھلی گمراہی میں تھے۔ جب ہم تمھیں جہانوں کے رب کے برابر ٹھہراتے تھے] حالانکہ وہ اس بات کا اقرار کرتے تھے کہ اکیلا اللہ ہی خالق، رب، ہر چیز کا مالک ہے اور ان کے معبود کچھ پیدا کرتے ہیں، رزق دیتے ہیں، کسی کو موت دیتے ہیں اور نہ کسی کو زندہ کرتے ہیں۔ ان کا شرک شرک تسویہ ہی تھا۔ یعنی محبت، تعظیم اور عبادت میں اپنے معبودوں کو اللہ کے برابر ٹھہرانے او رشریک بنانے کا شرک۔ زمانۂ جاہلیت اور دورِ حاضر کے مشرکوں میں قدر مشترک: یہی حال ساری دنیا کے مشرکوں کا ہے کہ وہ سب اپنے معبودوں سے محبت کرتے، ان کی
Flag Counter