۳ ۔ مایجری فی یوم ا لقیامۃ احوالِ روزِ قیامت وتدنو منھم الشمس ویلجمھم العرق، فتنصب الموازین فتوزن بھا أعمال العبا د :{ فَمَنْ ثَقُلَتْ مَوَازِیْنُہٗ فَأُولٰئِکَ ھُمُ المُفْلِحُوْنَ۔ وَمَنْ خَفَّتْ مَوَازِیْنُہٗ فَأُوْلٰئِکَ الَّذِیْنَ خَسِرُوْا أَنْفُسَھُمْ فِی جَھَنَّمَ خَالِدُوْنَ } (المؤمنون: ۱۰۲،۱۰۳) وتنشر ا لدواوین (وھی صحائف الأعمال) فآخذ کتابہ بیمینہ وآخذ کتابہ بشمالہ أو من ورا ء ظھرہ کما قال سبحا نہ وتعالیٰ:{ وَکُلَّ اِنْسَانٍ أَلْزَمْنٰہُ طٰئِرَہٗ فِی عُنُقِہٖ وَنُخْرِجُ لَہٗ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ کِتٰبًا یَّلْقٰہُ مَنْشُوْرًا۔اِقْرَأْ کِتٰبَکَ کَفٰی بِنَفْسِکَ الْیَّوْمَ عَلَیْکَ حَسِیْبًا } (الاسراء : ۱۳،۱۴) ویحا سب اللّٰه الخلائق ویخلو بعبدہ المؤمن فیقررہ بذ نوبہ ، کما وصف ذ لک فی الکتاب والسنۃ وأما الکفار فلایحا سبون محاسبۃ من توزن حسنا تہ وسیئا تہ؛ فا نھم لاحسنات لھم ولکن تعدأعما لھم فتحصی فیوقفون علیھا ویقررون بھا ویجزون بھا ۔ ترجمہ: روزِ قیامت سورج لوگوں کے بالکل قریب ہوجائے گا ، پسینہ ان کے نتھنوں تک پہنچ چکا ہوگا ،ترازوقائم کئے جائیں گے اور ان ترازؤوں سے بندوں کے اعمال تولے جائیں گے { فَمَنْ ثَقُلَتْ مَوَازِیْنُہٗ فَأُولٰئِکَ ھُمُ المُفْلِحُوْنَ۔ وَمَنْ خَفَّتْ مَوَازِیْنُہٗ فَأُوْلٰئِکَ الَّذِیْنَ خَسِرُوْا أَنْفُسَھُمْ فِی جَھَنَّمَ خَالِدُوْنَ } (المؤمنون: ۱۰۲،۱۰۳) |
Book Name | عقیدہ فرقہ ناجیہ |
Writer | فضیلۃ الشیخ الدکتور صالح بن فوزان بن عبداللہ الفوزان |
Publisher | مکتبہ عبداللہ بن سلام لترجمۃ کتب الاسلام |
Publish Year | |
Translator | علامہ عبداللہ ناصر رحمانی |
Volume | |
Number of Pages | 352 |
Introduction | زیر نظر کتاب جس کے مصنف الدکتور صالح بن الفوزان رحمہ اللہ ہیں ، یہ کتاب دراصل شیخ السلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ کی مشہور زمانہ کتاب العقیدۃ الواسطیۃ کی جامع ترین شرح ہے۔ اس کا اردو ترجمہ علامہ عبداللہ ناصر رحمانی صاحب حفظہ اللہ نے کیا ہے۔کتاب کا بنیادی موضوع اللہ تعالیٰ کے اسماء وصفات کا قرآن وحدیث کے ادلہ سے اثبات ہے، نیزیہ کہ اسماء وصفات پر منہج سلف صالحین صحابہ وتابعین کے مطابق بلاتکییف ،بلاتحریف، بلاتشبیہ اور بلاتأویل ایمان لانا ضروری ہے۔ ایمان باللہ جو ایمان کا رکنِ اول ہے کی اساس توحید ہے اور فہمِ توحید،اللہ تعالیٰ کے اسماء وصفات کے فہم پر موقوف ہے،لہذا اس علم پر بہت توجہ کی ضرورت ہے ، زیر نظر کتاب اس باب میں انتہائی نافع کتاب ہے۔ |