۵۔ ا ثبات ا لنداء وا لصوت وا لکلام اللّٰه تعالیٰ اللہ تعالیٰ کیلئے صفات: ’’النداء‘‘(پکارنا)’’الصوت‘‘(آواز) اور’’الکلام‘‘ کا اثبات وقولہ صلی اللّٰه علیہ وسلم : یقول اللّٰه تعالیٰ :یا آدم، فیقول :لبیک وسعدیک، فینادی بصوت إن اللّٰه یأمرک أن تخرج من ذریتک بعثاً إلی النار] (متفق علیہ) وقولہ:[ مامنکم من أحد إلا سیکلمہ ربہ ولیس بینہ وبینہ ترجمان] احادیث کی تشریح [ یقول اللّٰه تعالیٰ :یا آدم، فیقول :لبیک وسعدیک، فینادی بصوت إن اللّٰه یأمرک أن تخرج من ذریتک بعثاً إلی النار] ترجمہ:رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے:[اللہ تعالیٰ فرمائے گا:ائے آدم ! آدم علیہ السلام کہیں گے: لبیک وسعدیک۔ اللہ تعالیٰ آواز کے ساتھ نداء فرمائے گا :اللہ تعالیٰ آپ کو حکم دیتا ہے کہ آپ اپنی ذریت میں سے بعث النار (جہنمی گروہ) الگ کرلیں] …شرح… ’’لبیک‘‘ کا معنی ہے کہ میں تیری اطاعت وفرمانبرداری پر قائم ہوں ’’سعدیک‘ ‘لبیک کی تاکید ہے، اس کا معنی ہے کہ میں تیری اطاعت پر باربارمستعدو کمربستہ ہوں۔ ’’ینادی بصوت‘‘ (اللہ تعالیٰ آواز کے ساتھ نداء دے گا) اس جملہ میں صوت ’’ینادی‘‘ کی تاکید ہے، کیونکہ نداء آواز کے ساتھ ہی ہوتی ہے ،جس طرح کہ’’ کلم اللّٰه موسی تکلیما‘‘ (کہ اللہ تعالیٰ نے موسیٰ علیہ السلام سے کلام فرمائی)اس آیت میں ’’ تکلیما‘‘ ’’کلم‘‘کی تاکید |
Book Name | عقیدہ فرقہ ناجیہ |
Writer | فضیلۃ الشیخ الدکتور صالح بن فوزان بن عبداللہ الفوزان |
Publisher | مکتبہ عبداللہ بن سلام لترجمۃ کتب الاسلام |
Publish Year | |
Translator | علامہ عبداللہ ناصر رحمانی |
Volume | |
Number of Pages | 352 |
Introduction | زیر نظر کتاب جس کے مصنف الدکتور صالح بن الفوزان رحمہ اللہ ہیں ، یہ کتاب دراصل شیخ السلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ کی مشہور زمانہ کتاب العقیدۃ الواسطیۃ کی جامع ترین شرح ہے۔ اس کا اردو ترجمہ علامہ عبداللہ ناصر رحمانی صاحب حفظہ اللہ نے کیا ہے۔کتاب کا بنیادی موضوع اللہ تعالیٰ کے اسماء وصفات کا قرآن وحدیث کے ادلہ سے اثبات ہے، نیزیہ کہ اسماء وصفات پر منہج سلف صالحین صحابہ وتابعین کے مطابق بلاتکییف ،بلاتحریف، بلاتشبیہ اور بلاتأویل ایمان لانا ضروری ہے۔ ایمان باللہ جو ایمان کا رکنِ اول ہے کی اساس توحید ہے اور فہمِ توحید،اللہ تعالیٰ کے اسماء وصفات کے فہم پر موقوف ہے،لہذا اس علم پر بہت توجہ کی ضرورت ہے ، زیر نظر کتاب اس باب میں انتہائی نافع کتاب ہے۔ |