فصل فی بیان مکملات العقیدۃ من مکارم الأخلاق ومحاسن الأعمال التی یتحلی بھا أھل السنۃ عقیدہ کی تکمیل کے اسباب میں مکارم اخلاق ،اورمحاسن اعمال جو کہ اہل السنۃ کا زیور ہیں، شامل ہیں ثم ھم مع ھذہ الأصول یأمرون بالمعروف وینھون عن المنکر علی توجبہ الشریعۃ ویرون إقامۃ الحج والجمع والأعیاد مع الأمراء: أبرارا کانوا أو فجارا ۔ ویحافظون علی الجماعات ۔ ویدینون بالنصیحۃ للأمۃ ویعتقدون معنی قولہ صلی اللّٰه علیہ وسلم : [المؤمن للمؤمن کالبنیان یشد بعضہ بعضا] وشبک بین أصابعہ ۔وقولہ صلی اللّٰه علیہ وسلم [مثل المؤمنین فی توادھم وتراحھم وتعاطفھم کمثل الجسد، إذا اشتکی منہ عضو تداعی لہ سائر الجسد بالحمی والسھر ] ویأمرون بالصبر عند البلاء والشکر عند الرخاء والرضا بمر القضاء ۔ ترجمہ:اہل السنۃ ان (مذکور) اصول پر مضبوطی سے قائم ہونے کے ساتھ ساتھ شرعی ہدایات کے مطابق امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کی ذمہ داری پوری کرتے ہیں ،اور فریضۂ حج ،جمعہ اور عیدین کی ادا ئیگی اپنے امراء چاہے نیک ہوں یا فاجر ،کے ساتھ ادا کرنے کو ضروری سمجھتے ہیں اور نماز باجماعت کی حفاظت کرتے ہیں ،اور امت کے ساتھ خیر خواہی پر مبنی معاملہ کرتے ہیں اور اسے دین میں سے سمجھتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ان فرامین کے مقتضی کے مطابق اعتقاد رکھتے ہیں : |
Book Name | عقیدہ فرقہ ناجیہ |
Writer | فضیلۃ الشیخ الدکتور صالح بن فوزان بن عبداللہ الفوزان |
Publisher | مکتبہ عبداللہ بن سلام لترجمۃ کتب الاسلام |
Publish Year | |
Translator | علامہ عبداللہ ناصر رحمانی |
Volume | |
Number of Pages | 352 |
Introduction | زیر نظر کتاب جس کے مصنف الدکتور صالح بن الفوزان رحمہ اللہ ہیں ، یہ کتاب دراصل شیخ السلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ کی مشہور زمانہ کتاب العقیدۃ الواسطیۃ کی جامع ترین شرح ہے۔ اس کا اردو ترجمہ علامہ عبداللہ ناصر رحمانی صاحب حفظہ اللہ نے کیا ہے۔کتاب کا بنیادی موضوع اللہ تعالیٰ کے اسماء وصفات کا قرآن وحدیث کے ادلہ سے اثبات ہے، نیزیہ کہ اسماء وصفات پر منہج سلف صالحین صحابہ وتابعین کے مطابق بلاتکییف ،بلاتحریف، بلاتشبیہ اور بلاتأویل ایمان لانا ضروری ہے۔ ایمان باللہ جو ایمان کا رکنِ اول ہے کی اساس توحید ہے اور فہمِ توحید،اللہ تعالیٰ کے اسماء وصفات کے فہم پر موقوف ہے،لہذا اس علم پر بہت توجہ کی ضرورت ہے ، زیر نظر کتاب اس باب میں انتہائی نافع کتاب ہے۔ |