اول من یستفتح باب الجنۃ وأول من یدخلھا وشفاعات النبی صلی اللّٰه علیہ وسلم سب سے پہلے جنت کا دروازہ کھلوانے والے اورسب سے پہلےجنت میں داخل ہونیوالے کا بیان اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی شفاعتوں کا تذکرہ واول من یستفتح باب الجنۃ محمد صلی اللّٰه علیہ وسلم واول من یدخلھا من الأمم أمتہ ۔ ولہ صلی اللّٰه علیہ وسلم فی القیامۃ ثلاث شفاعات : أما الشفاعۃ الأولیٰ فیشفع فی أھل الموقف حتی یقضی بینھم ، بعد أن یتراجع الأنبیاء آدم ونوح وإبراھیم وموسی وعیسیٰ ابن مریم عن الشفاعۃ حتی تنتھی إلیہ ۔ وأما الشفاعۃ الثانیۃ فیشفع فی أھل الجنۃ أن یدخلوا الجنۃ۔ وھاتان الشفاعتان خاصتان لہ۔ وأما الشفاعۃ الثالثۃ فیشفع فیمن استحق النار۔ وھذہ الشفاعۃ لہ، ولسائر النبیین والصدیقین وغیرہم - فیشفع فیمن استحق النار أن لا یدخلھا ۔ ویشفع فیمن دخلھا أن یخرج منھا۔ ترجمہ:جنت کا دروازہ سب سے پہلے جنابِ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کھلوائیں گے، اور جنت میں سب سے پہلے اُمت محمدیہ داخل ہوگی ،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو قیامت میں تین شفاعتیں حاصل ہوگی۔ پہلی شفاعت ،شفاعتِ عظمیٰ ہے، یہ اہل موقف (میدانِ محشر میں جمع تمام ا نسانوں) کیلئے ہوگی کہ ان میں فیصلہ کیا جائے۔ لوگ اس شفاعت کیلئے پہلے دیگر انبیاء، آدم ، نوح، ابرا ھیم ، موسیٰ اورعیسیٰ بن مریم (علیہم السلام) کے پاس جائیں گے لیکن وہ انکار کر دیں گے، آخر کار یہ شفاعت آپ صلی اللہ علیہ وسلم تک آپہنچے گی۔ دوسری شفاعت اہل جنت کے متعلق ہوگی کہ ا نہیں جنت میں داخل کیا جا ئے، مذکورہ دونوں شفاعتیں جنابِ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ خاص ہیں۔ |
Book Name | عقیدہ فرقہ ناجیہ |
Writer | فضیلۃ الشیخ الدکتور صالح بن فوزان بن عبداللہ الفوزان |
Publisher | مکتبہ عبداللہ بن سلام لترجمۃ کتب الاسلام |
Publish Year | |
Translator | علامہ عبداللہ ناصر رحمانی |
Volume | |
Number of Pages | 352 |
Introduction | زیر نظر کتاب جس کے مصنف الدکتور صالح بن الفوزان رحمہ اللہ ہیں ، یہ کتاب دراصل شیخ السلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ کی مشہور زمانہ کتاب العقیدۃ الواسطیۃ کی جامع ترین شرح ہے۔ اس کا اردو ترجمہ علامہ عبداللہ ناصر رحمانی صاحب حفظہ اللہ نے کیا ہے۔کتاب کا بنیادی موضوع اللہ تعالیٰ کے اسماء وصفات کا قرآن وحدیث کے ادلہ سے اثبات ہے، نیزیہ کہ اسماء وصفات پر منہج سلف صالحین صحابہ وتابعین کے مطابق بلاتکییف ،بلاتحریف، بلاتشبیہ اور بلاتأویل ایمان لانا ضروری ہے۔ ایمان باللہ جو ایمان کا رکنِ اول ہے کی اساس توحید ہے اور فہمِ توحید،اللہ تعالیٰ کے اسماء وصفات کے فہم پر موقوف ہے،لہذا اس علم پر بہت توجہ کی ضرورت ہے ، زیر نظر کتاب اس باب میں انتہائی نافع کتاب ہے۔ |