۳۔ ا ثبات ان اللّٰه یعجب ویضحک اللہ تعالیٰ کیلئے صفتِ تعجب وضحک کا اثبات وقولہ :[ عجب ربنا من قنوط عبادہ وقرب غِیَرِہٖ ینظرإلیکم أَزْلِیْنَ قَنِطِیْنَ فیظل یضحک یعلم أن فرجکم قریب](حدیث حسن) حدیث کی تشریح [ عجب ربنا من قنوط عبادہ وقرب غِیَرِہٖ ینظرإلیکم أَزْلِیْنَ قَنِطِیْنَ فیظل یضحک یعلم أن فرجکم قریب] ترجمہ: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے:[ ہمار ا رب اپنے بندوں کے مایوس ہونے اور اپنی طرف سے ان کی فراخی کے قریب ہونے پر تعجب فرماتا ہے ،وہ بندوں کی طرف دیکھتا ہے کہ وہ تنگی ومایوسی کا شکار ہیں تو اللہ رب العزت ہنستا ہے کیونکہ وہ جانتا ہے کہ تمہاری فراخی (کے دن) قریب آچکے ہیں] (احمد:(۴/۱۱)ابن ماجہ(۱۸۱) الطیالسی (۱۰۹۲) سند ضعیف ہے لیکن حدیث کا شاہد موجود ہے جس بنا ء پر مصنف نے اسے حسن کہا ہے دیکھیئے سلسلۃ الاحادیث الصحیحۃ (۲۸۱۰) …شرح… اس حدیث میں اللہ تعالیٰ کی دو صفات ’’الضحک‘‘ (ہنسنا) اور ’’العجب ‘‘(تعجب کرنا) کا اثبات ہے۔تعجب کا معنی بیان کرتے ہوئے’’ المصباح‘‘ کے مؤلف فرماتے ہیں: کہ تعجب دو طرح سے مستعمل ہیں (۱) قابلِ تعریف فعل پر تعجب ۔ اس صورت میں تعجب کرنے سے مراد اس کام کو پسند کرنا اور کام کرنے والے سے اپنی رضا کی خبردینا ہے۔ (۲) ناپسندیدہ کام پر تعجب۔ |
Book Name | عقیدہ فرقہ ناجیہ |
Writer | فضیلۃ الشیخ الدکتور صالح بن فوزان بن عبداللہ الفوزان |
Publisher | مکتبہ عبداللہ بن سلام لترجمۃ کتب الاسلام |
Publish Year | |
Translator | علامہ عبداللہ ناصر رحمانی |
Volume | |
Number of Pages | 352 |
Introduction | زیر نظر کتاب جس کے مصنف الدکتور صالح بن الفوزان رحمہ اللہ ہیں ، یہ کتاب دراصل شیخ السلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ کی مشہور زمانہ کتاب العقیدۃ الواسطیۃ کی جامع ترین شرح ہے۔ اس کا اردو ترجمہ علامہ عبداللہ ناصر رحمانی صاحب حفظہ اللہ نے کیا ہے۔کتاب کا بنیادی موضوع اللہ تعالیٰ کے اسماء وصفات کا قرآن وحدیث کے ادلہ سے اثبات ہے، نیزیہ کہ اسماء وصفات پر منہج سلف صالحین صحابہ وتابعین کے مطابق بلاتکییف ،بلاتحریف، بلاتشبیہ اور بلاتأویل ایمان لانا ضروری ہے۔ ایمان باللہ جو ایمان کا رکنِ اول ہے کی اساس توحید ہے اور فہمِ توحید،اللہ تعالیٰ کے اسماء وصفات کے فہم پر موقوف ہے،لہذا اس علم پر بہت توجہ کی ضرورت ہے ، زیر نظر کتاب اس باب میں انتہائی نافع کتاب ہے۔ |