الاستدلال علی اثبات أسما ء ا للّٰه وصفاتہ من ا لقرآن ا لکریم قرآنِ حکیم سے اللہ تعالیٰ کے اسماء وصفات کے اثبات پر استدلال ۱۔ ا لجمع بین ا لنفی والاثبات فی وصفہ تعا لیٰ اللہ تعالیٰ کے صفات کے باب میں نفی واثبات کا جمع ہونا وقد دخل فی ھذہ ا لجملۃ ماوصف اللّٰه بہ نفسہ فی سورۃ الاخلاص التی تعد ل ثلث ا لقرآن ۔ حیث یقول: { قُلْ ھُوَ اللّٰه اَحَدٌ ۔ اللّٰه الصَّمَدُ ۔ لَمْ یَلِدْ وَلَمْ یُوْلَدْ ۔ وَلَمْ یَکُنْ لَّہٗ کُفُوًااَحَدٌ } ترجمہ: اس جملہ یعنی اللہ تعالیٰ کے اسماء وصفات میں نفی واثبات کے جمع ہونے کیلئے سورئہ الاخلاص کو کہ جو ایک تہائی قرآن کے برابر ہے بطورِ مثال پیش کیا جاسکتا ہے ،چنانچہ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے: { قُلْ ھُوَ اللّٰه اَحَدٌ ۔ اللّٰه الصَّمَدُ ۔ لَمْ یَلِدْ وَلَمْ یُوْلَدْ ۔ وَلَمْ یَکُنْ لَّہٗ کُفُوًااَحَدٌ } ترجمہ:’’ آپ کہہ دیجئے کہ وہ اللہ تعالیٰ ایک (ہی) ہے ۔اللہ تعالیٰ بے نیاز ہے ۔ نہ اس سے کوئی پیدا ہوانہ وہ کسی سے پیدا ہوا۔ اور نہ ہی کو ئی اس کا ہمسر ہے‘‘ آیت کی تشریح …شرح … مؤلف رحمہ اللہ ،اللہ تعالیٰ کے اسماء وصفات کے باب میں نفی واثبات کے جمع ہونے کو قرآن پاک کی مثالوں سے ثابت فرماتے ہیں ، اس سلسلہ میں سب سے پہلے سورئہ اخلاس پیش کی،کیونکہ اس سورۃکی بڑی فضیلت ہے اس سورئہ کو سورئہ اخلاص کا نام اس لیئے دیا گیا کہ یہ خالص اللہ تعالیٰ |
Book Name | عقیدہ فرقہ ناجیہ |
Writer | فضیلۃ الشیخ الدکتور صالح بن فوزان بن عبداللہ الفوزان |
Publisher | مکتبہ عبداللہ بن سلام لترجمۃ کتب الاسلام |
Publish Year | |
Translator | علامہ عبداللہ ناصر رحمانی |
Volume | |
Number of Pages | 352 |
Introduction | زیر نظر کتاب جس کے مصنف الدکتور صالح بن الفوزان رحمہ اللہ ہیں ، یہ کتاب دراصل شیخ السلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ کی مشہور زمانہ کتاب العقیدۃ الواسطیۃ کی جامع ترین شرح ہے۔ اس کا اردو ترجمہ علامہ عبداللہ ناصر رحمانی صاحب حفظہ اللہ نے کیا ہے۔کتاب کا بنیادی موضوع اللہ تعالیٰ کے اسماء وصفات کا قرآن وحدیث کے ادلہ سے اثبات ہے، نیزیہ کہ اسماء وصفات پر منہج سلف صالحین صحابہ وتابعین کے مطابق بلاتکییف ،بلاتحریف، بلاتشبیہ اور بلاتأویل ایمان لانا ضروری ہے۔ ایمان باللہ جو ایمان کا رکنِ اول ہے کی اساس توحید ہے اور فہمِ توحید،اللہ تعالیٰ کے اسماء وصفات کے فہم پر موقوف ہے،لہذا اس علم پر بہت توجہ کی ضرورت ہے ، زیر نظر کتاب اس باب میں انتہائی نافع کتاب ہے۔ |