[۱۲] ا ثبات ا لعینین اللّٰه تعا لیٰ اللہ تعالیٰ کیلئے دو آنکھوںکا اثبات وقولہ :{ وَاصْبِرْلِحُکْمِ رَبِّکَ فَاِنَّکَ بِاَعْیُنِنَا } (الطور:۴۸) وقولہ : {وَحَمَلْنَاہُ عَلٰی ذَاتِ اَلْوَاحٍ وَدُ سُرٍ ۔ تَجْرِیْ بِاَعْیُنِنَا جَزَائً لِّمَنْ کَانَ کُفِر} (القمر:۱۳،۱۴) وقولہ: { وَاَلْقَیْتُ عَلَیْکَ مَحَبَّۃً مِّنِّیْ وَلِتُصْنَعَ عَلٰی عَیْنِیْ } (طہ:۳۹) ان آیات کی تشریح { وَاصْبِرْلِحُکْمِ رَبِّکَ فَاِنَّکَ بِاَعْیُنِنَا } (الطور:۴۸) ترجمہ’’تو اپنے رب کے حکم کے انتظار میں صبر سے کام لے ،بے شک تو ہماری آنکھوں کے سامنے ہے‘‘ … شر ح… صبر کا لغوی معنی روکنا ہے ۔اس مناسبت سے اصطلاحی معنی یہ ہوگا :اپنے نفس کو جزع فزع سے روک لینا ،اور اپنی زبان کو شکوہ شکایت اور اظہارِ ناراضگی وغصہ سے روک لینا ، اور ا پنے اعضاء کو رخسار پیٹنے اور دامن پھاڑنے سے روک لینا ۔ ’’ لِحُکْمِ رَبِّک‘‘ اللہ تعالیٰ کے حکم سے مراد اللہ تعالیٰ کاکونی وشرعی فیصلہ اور حکم ہے ۔(حکمِ کونی سے مراد مخلوقات کے تعلق سے تقدیر میں لکھے ہوئے اللہ تعالیٰ کے فیصلے اور حکم ِشرعی سے مراد قرآن وحدیث پر مبنی اللہ تعالیٰ کے شرعی فیصلے ہیں) ’’فَاِنَّکَ بِاَعْیُنِنَا‘‘ یعنی آپ ہماری آنکھوں کے سامنے ہیں اور ہماری حفاظت اور نگرانی میں ہیں،لہذا کفار کی ایذاء رسانی کی پروا نہ کریں کیونکہ وہ آپ کا کچھ نہ بگاڑ سکیں گے ۔ |
Book Name | عقیدہ فرقہ ناجیہ |
Writer | فضیلۃ الشیخ الدکتور صالح بن فوزان بن عبداللہ الفوزان |
Publisher | مکتبہ عبداللہ بن سلام لترجمۃ کتب الاسلام |
Publish Year | |
Translator | علامہ عبداللہ ناصر رحمانی |
Volume | |
Number of Pages | 352 |
Introduction | زیر نظر کتاب جس کے مصنف الدکتور صالح بن الفوزان رحمہ اللہ ہیں ، یہ کتاب دراصل شیخ السلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ کی مشہور زمانہ کتاب العقیدۃ الواسطیۃ کی جامع ترین شرح ہے۔ اس کا اردو ترجمہ علامہ عبداللہ ناصر رحمانی صاحب حفظہ اللہ نے کیا ہے۔کتاب کا بنیادی موضوع اللہ تعالیٰ کے اسماء وصفات کا قرآن وحدیث کے ادلہ سے اثبات ہے، نیزیہ کہ اسماء وصفات پر منہج سلف صالحین صحابہ وتابعین کے مطابق بلاتکییف ،بلاتحریف، بلاتشبیہ اور بلاتأویل ایمان لانا ضروری ہے۔ ایمان باللہ جو ایمان کا رکنِ اول ہے کی اساس توحید ہے اور فہمِ توحید،اللہ تعالیٰ کے اسماء وصفات کے فہم پر موقوف ہے،لہذا اس علم پر بہت توجہ کی ضرورت ہے ، زیر نظر کتاب اس باب میں انتہائی نافع کتاب ہے۔ |