[۲۰] ا ثبا ت معیۃ اللّٰه لخلقہ اللہ تعالیٰ کے اپنی مخلوق کے ساتھ ہونے کا اثبات وقولہ:{ ھُوَالَّذِیْ خَلَقَ السَّمَوَاتِ وَالْأَرْضَ فِیْ سِتَّۃِ أَیَّامٍ ثُمَّ اسْتَویٰ عَلَی الْعَرْشِ یَعْلَمُ مَایَلِجُ فِی الْاَرْضِ وَمَایَخْرُجُ مِنْھَا وَمَایَنْزِلُ مِنَ السَّمَائِ وَمَایَعْرُجُ فِیْھَا وَھُوَ مَعَکُمْ أَیْنَ مَاکُنْتُمْ وَاللّٰه بِمَاتَعْمَلُوْنَ بَصِیْرٌ } (ا لحدید: ۴) { مَا یَکُوْنُ مِنْ نَّجْوٰی ثَلا ثَۃٍ اِلاَّھُوَ رَابِعُھُمْ وَلَاخَمْسَۃٍ اِلاَّ ھُوَسَادِسُھُمْ وَلَا اَدْنٰی مِنْ ذٰلِکَ وَلَااَکْثَرَ اِلاَّھُوَ مَعَھُمْ اَیْنَ مَاکَانُوْا ثُمَّ یُنَبِّئُھُمْ بِمَاعَمِلُوْا یَوْمَ الْقِیَامَۃِ اِنَّ اللّٰه بِکُلِّ شَیٍْٔ عَلِیْمٍ } (المجادلۃ:۷) وقولہ:{ لَا تَحْزَنْ اِنَّ اللّٰه مَعَنَا } (ا لتوبۃ:۴۰) { اِنَّنِیْ مَعَکُمَا أَسْمَعُ وَأَریٰ}( طہ:۴۶) { اِنَّ اللّٰه مَعَ الَّذِیْنَ اتَّقَوْاوَالَّذِیْنَ ھُمْ مُحْسِنُوْنَ} ( النحل: ۱۲۸) { وَاصْبِرُوا اِنَّ اللّٰه مَعَ الصَّابِرِیْنَ } (الانفال: ۴۶) { کَمْ مِنْ فِئَۃٍ قَلِیْلَۃٍ غَلَبَتْ فِئَۃً کَثِیْرَۃً بِاِذْنِ اللّٰه وَاللّٰه مَعَ الصَّابِرِیْنَ } (البقرۃ: ۲۴۹) ان آیات کی تشریح { ھُوَالَّذِیْ خَلَقَ السَّمَوَاتِ وَالْأَرْضَ فِیْ سِتَّۃِ أَیَّامٍ ثُمَّ اسْتَویٰ عَلَی الْعَرْشِ یَعْلَمُ مَایَلِجُ فِی الْاَرْضِ وَمَایَخْرُجُ مِنْھَا وَمَایَنْزِلُ مِنَ السَّمَائِ وَمَایَعْرُجُ فِیْھَا وَھُوَ مَعَکُمْ أَیْنَ مَاکُنْتُمْ وَاللّٰه بِمَاتَعْمَلُوْنَ بَصِیْرٌ } (ا لحدید: ۴) ترجمہ:’’ وہی ہے جس نے آسمانوں اور زمین کو چھ دن میں پیدا کیا پھر عرش پر مستوی ہوگیا وہ خوب جانتا ہے اُس چیز کو جوزمین میں جائے،اور جو اس سے نکلے ،اور جو آسمان |
Book Name | عقیدہ فرقہ ناجیہ |
Writer | فضیلۃ الشیخ الدکتور صالح بن فوزان بن عبداللہ الفوزان |
Publisher | مکتبہ عبداللہ بن سلام لترجمۃ کتب الاسلام |
Publish Year | |
Translator | علامہ عبداللہ ناصر رحمانی |
Volume | |
Number of Pages | 352 |
Introduction | زیر نظر کتاب جس کے مصنف الدکتور صالح بن الفوزان رحمہ اللہ ہیں ، یہ کتاب دراصل شیخ السلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ کی مشہور زمانہ کتاب العقیدۃ الواسطیۃ کی جامع ترین شرح ہے۔ اس کا اردو ترجمہ علامہ عبداللہ ناصر رحمانی صاحب حفظہ اللہ نے کیا ہے۔کتاب کا بنیادی موضوع اللہ تعالیٰ کے اسماء وصفات کا قرآن وحدیث کے ادلہ سے اثبات ہے، نیزیہ کہ اسماء وصفات پر منہج سلف صالحین صحابہ وتابعین کے مطابق بلاتکییف ،بلاتحریف، بلاتشبیہ اور بلاتأویل ایمان لانا ضروری ہے۔ ایمان باللہ جو ایمان کا رکنِ اول ہے کی اساس توحید ہے اور فہمِ توحید،اللہ تعالیٰ کے اسماء وصفات کے فہم پر موقوف ہے،لہذا اس علم پر بہت توجہ کی ضرورت ہے ، زیر نظر کتاب اس باب میں انتہائی نافع کتاب ہے۔ |