اہل السنۃ کون ہیں؟ أما بعد : فھذا اعتقاد الفرقۃ الناجیۃ المنصورۃ الی قیام الساعۃ ۔أھل السنۃ والجماعۃ ترجمہ: یہ اس گروہ کے عقائد ہیں جو نجات پانے والا ہے جسے قیامت قائم ہونے تک اللہ تعالیٰ کی نصرت وتائید حاصل ہے ،یہ اھل السنۃ والجماعۃ ہیں۔ عبارت کی تشریح … شرح … ’’ ا ما بعد‘‘ یہ ایک کلمہ ہے جسے سیاقِ کلام میں ایک اسلوب سے دوسرے اسلوب کی طرف منتقل ہوتے ہوئے استعمال کیا جاتا ہے جس کا معنی ہے :’’مہما یکن من شی ء ‘‘، خطبوں اور خطوط میں امابعد کا استعمال مستحب ہے ؛کیونکہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم ایسا کیا کرتے تھے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی اتباع باعثِ برکت وموجبِ رحمت ہے ۔ ’’ ھذا‘‘ اسمِ اشارہ ہے ، مشار الیہ اس رسالہ کے تمام محتویات ومضامین ہیں جن کا عقائدِ ایمانیہ سے تعلق ہے اور وہ مؤلف کے قول ’’وھو الایمان باللّٰه … ‘‘سے شروع ہورہے ہیں۔ ’’ الاعتقاد‘‘ باب اعتقد ، یعتقد سے مصدر ہے ،اعتقاد کا معنی : کسی چیز کو عقیدہ بنانا…اور عقیدہ ایک ایسی حقیقت کا نام ہے جس پر بندہ اپنے دل کوگرہ لگادے … ’’اعتقدت کذا‘‘ کاجملہ بولا جاتا ہے جس کا مطلب ہے میں نے فلاں چیز کو اپنا عقیدہ بنالیا ،یعنی اپنے دل وضمیر کو اس پر گرہ لگا کر مضبوطی سے باندھ لیا۔ عقیدہ کا اصل ’’عقد الحبل ‘‘سے ماخوذ ہے جس کامعنی رسی کو باندھنا ہے ،پھر اس کا استعمال دل کے عقیدے اور جز مِ صمیمہ پو ہونے لگا۔ |
Book Name | عقیدہ فرقہ ناجیہ |
Writer | فضیلۃ الشیخ الدکتور صالح بن فوزان بن عبداللہ الفوزان |
Publisher | مکتبہ عبداللہ بن سلام لترجمۃ کتب الاسلام |
Publish Year | |
Translator | علامہ عبداللہ ناصر رحمانی |
Volume | |
Number of Pages | 352 |
Introduction | زیر نظر کتاب جس کے مصنف الدکتور صالح بن الفوزان رحمہ اللہ ہیں ، یہ کتاب دراصل شیخ السلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ کی مشہور زمانہ کتاب العقیدۃ الواسطیۃ کی جامع ترین شرح ہے۔ اس کا اردو ترجمہ علامہ عبداللہ ناصر رحمانی صاحب حفظہ اللہ نے کیا ہے۔کتاب کا بنیادی موضوع اللہ تعالیٰ کے اسماء وصفات کا قرآن وحدیث کے ادلہ سے اثبات ہے، نیزیہ کہ اسماء وصفات پر منہج سلف صالحین صحابہ وتابعین کے مطابق بلاتکییف ،بلاتحریف، بلاتشبیہ اور بلاتأویل ایمان لانا ضروری ہے۔ ایمان باللہ جو ایمان کا رکنِ اول ہے کی اساس توحید ہے اور فہمِ توحید،اللہ تعالیٰ کے اسماء وصفات کے فہم پر موقوف ہے،لہذا اس علم پر بہت توجہ کی ضرورت ہے ، زیر نظر کتاب اس باب میں انتہائی نافع کتاب ہے۔ |