وجوب الایمان برؤیۃ ا لمؤمنین ربھم یوم ا لقیا مۃ وموا ضع ا لرؤیۃ قیامت کے دن مؤمنوں کے اپنے رب کو دیکھنے پر ایمان لانےکے وجوب کا بیان اور رؤیتِ باری تعالیٰ کے مقامات کا بیان فصل قال رحمہ اللّٰه : وقد دخل أیضا فیما ذکرناہ من الایما ن بہ وبکتبہ وملا ئکتہ وبرسلہ الایمان بأن المؤمنین یرونہ یوم القیامۃ عیانا بأبصارھم، کما یرون الشمس صحوا لیس دونھا سحاب، وکمایرون ا لقمر لیلۃ البدر لایضا مون فی رؤیتہ ۔یرونہ سبحا نہ وھم فی عرصات القیا مۃ ۔ثم یرونہ بعد د خول ا لجنۃ کما یشا ء اللّٰه ۔ ترجمہ: ایمان باللہ ،ایمان بالکتب ،ایمان بالملائکۃ اور ایمان بالرسل میں اس بات پر ایمان لانا بھی داخل ہے کہ اہل ایمان قیامت کے دن اللہ تعالیٰ کو واضح طور حقیقتاً اپنی آنکھوں سے دیکھیں گے ،جس طرح لوگ بے ابر دن میں سورج کو دیکھتے ہیں،اور جس طرح لوگ چودھویں رات کے چاند کو بغیر کسی مشقت وتکلیف کے دیکھتے ہیں، یہ دیکھنا اولاًقیامت کے میدانوں میں اور پھر دخولِ جنت کے بعد ہوگا ،یہ دیکھنا اللہ تعالیٰ کی مشیئت کے مطابق ہوگا۔ |
Book Name | عقیدہ فرقہ ناجیہ |
Writer | فضیلۃ الشیخ الدکتور صالح بن فوزان بن عبداللہ الفوزان |
Publisher | مکتبہ عبداللہ بن سلام لترجمۃ کتب الاسلام |
Publish Year | |
Translator | علامہ عبداللہ ناصر رحمانی |
Volume | |
Number of Pages | 352 |
Introduction | زیر نظر کتاب جس کے مصنف الدکتور صالح بن الفوزان رحمہ اللہ ہیں ، یہ کتاب دراصل شیخ السلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ کی مشہور زمانہ کتاب العقیدۃ الواسطیۃ کی جامع ترین شرح ہے۔ اس کا اردو ترجمہ علامہ عبداللہ ناصر رحمانی صاحب حفظہ اللہ نے کیا ہے۔کتاب کا بنیادی موضوع اللہ تعالیٰ کے اسماء وصفات کا قرآن وحدیث کے ادلہ سے اثبات ہے، نیزیہ کہ اسماء وصفات پر منہج سلف صالحین صحابہ وتابعین کے مطابق بلاتکییف ،بلاتحریف، بلاتشبیہ اور بلاتأویل ایمان لانا ضروری ہے۔ ایمان باللہ جو ایمان کا رکنِ اول ہے کی اساس توحید ہے اور فہمِ توحید،اللہ تعالیٰ کے اسماء وصفات کے فہم پر موقوف ہے،لہذا اس علم پر بہت توجہ کی ضرورت ہے ، زیر نظر کتاب اس باب میں انتہائی نافع کتاب ہے۔ |