وجوب ا لایما ن بقربہ من خلقہ وأن ذ لک لاینا فی علوہ وفوقیتہ اللہ تعالیٰ کے اپنی مخلوق کے قریب ہونے پر ایمان لاناواجب ہے ، اور یہ قرب اللہ تعالیٰ کے علو وفوقیت کے منافی نہیں ہے۔ فصل قال رحمہ اللّٰه : وقد دخل فی ذ لک الایمان بأنہ قریب مجیب ،کما جمع بین ذ لک فی قولہ :{ وَاِذَا سَأَلَکَ عِبَادِیْ عَنِّیْ فَإِنِّیْ قَرِیْبٌ أُجِیْبُ دَعْوَۃَ الدَّاعِ اِذَادَعَانِ } ( ا لبقرۃ: ۱۸۶) وقولہ صلی اللّٰه علیہ وسلم : [ ان ا لذی تدعونہ أقرب الی أحدکم من عنق راحلتہ] وما ذکر فی ا لکتاب وا لسنۃ من قربہ ومعیتہ لاینا فی ماذ کر من علوہ وفوقیتہ فا نہ سبحا نہ لیس کمثلہ شی ء فی جمیع نعوتہ۔ وھو علی فی دنوہ قریب فی علوہ ۔ ترجمہ: اللہ تعالیٰ کی صفات علواور استواء علی العرش پر ایمان لانے کے ساتھ ساتھ اس بات پر بھی ایمان لانا واجب ہے کہ اللہ تعالیٰ قریب ومجیب ہے(بندوں کے قریب اور ان کی دعائیں قبول کرنیوالا) ان دونوں صفات کو اللہ تعالیٰ نے اس آیتِ کریمہ میں جمع کردیاہے: { وَاِذَا سَأَلَکَ عِبَادِیْ عَنِّیْ فَإِنِّیْ قَرِیْبٌ أُجِیْبُ دَعْوَۃَ الدَّاعِ اِذَادَعَانِ } ترجمہ:’’ جب میرے بندے میرے بارے میں آپ ( صلی اللہ علیہ وسلم ) سے سوال کریں تو |
Book Name | عقیدہ فرقہ ناجیہ |
Writer | فضیلۃ الشیخ الدکتور صالح بن فوزان بن عبداللہ الفوزان |
Publisher | مکتبہ عبداللہ بن سلام لترجمۃ کتب الاسلام |
Publish Year | |
Translator | علامہ عبداللہ ناصر رحمانی |
Volume | |
Number of Pages | 352 |
Introduction | زیر نظر کتاب جس کے مصنف الدکتور صالح بن الفوزان رحمہ اللہ ہیں ، یہ کتاب دراصل شیخ السلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ کی مشہور زمانہ کتاب العقیدۃ الواسطیۃ کی جامع ترین شرح ہے۔ اس کا اردو ترجمہ علامہ عبداللہ ناصر رحمانی صاحب حفظہ اللہ نے کیا ہے۔کتاب کا بنیادی موضوع اللہ تعالیٰ کے اسماء وصفات کا قرآن وحدیث کے ادلہ سے اثبات ہے، نیزیہ کہ اسماء وصفات پر منہج سلف صالحین صحابہ وتابعین کے مطابق بلاتکییف ،بلاتحریف، بلاتشبیہ اور بلاتأویل ایمان لانا ضروری ہے۔ ایمان باللہ جو ایمان کا رکنِ اول ہے کی اساس توحید ہے اور فہمِ توحید،اللہ تعالیٰ کے اسماء وصفات کے فہم پر موقوف ہے،لہذا اس علم پر بہت توجہ کی ضرورت ہے ، زیر نظر کتاب اس باب میں انتہائی نافع کتاب ہے۔ |