اللہ تعالیٰ کی صفات پر ایمان ومن الایمان باللّٰه الایمان بماوصف بہ نفسہ فی کتابہ ووصفہ بہ رسولہ محمد صلی اللّٰه علیہ وسلم من غیر تحریف ولاتعطیل ومن غیر تکییف ولاتمثیل ۔ ایمان باللہ میں انتہائی ضروری یہ بات داخل ہے کہ اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں ا پنی ذات کی جو صفات بیان کی ہیں،اسی طرح رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی سنت میں اللہ تعالیٰ کی جو صفات بیان فرمائی ہیں ان پر اس طرح ایمان لانا کہ اس میں کوئی تحریف نہ ہو… کوئی تعطیل کوئی تکییف نہ ہو اور کو ئی تمثیل نہ ہو۔ عبارت کی تشریح …شرح… مصنف رحمہ اللہ نے اصولِ ایمان کے اجمالی تذکرہ کے بعد اب ان کا تفصیلی بیان شروع کیا ہے … چنانچہ اصلِ اول ایمان باللہ ہے،جس کیلئے ضروری ہے کہ اللہ تعالیٰ کی صفات پرایمان لایاجائے اللہ تعالیٰ کی صفات کتاب وسنت میں موجود اورثابت ہیں،ایمان لانے کا طریقہ یہ ہے کہ وہ صفات جن الفاظ کے ساتھ قرآن وحدیث میں ثابت ہیں انہی الفاظ کے ساتھ مان لیں، اور ان صفات کا جو ظاہری معنی ہے اس معنی کے ساتھ ایمان لے آئیں۔نہ تو ان الفاظ میں تحریف کا ارتکاب کریں، نہ ان کی تعطیل کے مرتکب ہوں اور نہ ہی اللہ سبحانہ وتعالیٰ کی صفات کے مخلوق کی صفات کے ساتھ تشبیہ کا عقیدہ رکھیں اور ایک ضروری امر یہ بھی ہے کہ اللہ تعالیٰ کی صفات کے اثبات کے سلسلہ میں صرف کتاب وسنت پر اعتماد کریں ،قرآن وحدیث سے ہرگز تجاوز نہ کریں؛ کیونکہ اللہ تعالیٰ کی تمام صفات توقیفی ہیں… |
Book Name | عقیدہ فرقہ ناجیہ |
Writer | فضیلۃ الشیخ الدکتور صالح بن فوزان بن عبداللہ الفوزان |
Publisher | مکتبہ عبداللہ بن سلام لترجمۃ کتب الاسلام |
Publish Year | |
Translator | علامہ عبداللہ ناصر رحمانی |
Volume | |
Number of Pages | 352 |
Introduction | زیر نظر کتاب جس کے مصنف الدکتور صالح بن الفوزان رحمہ اللہ ہیں ، یہ کتاب دراصل شیخ السلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ کی مشہور زمانہ کتاب العقیدۃ الواسطیۃ کی جامع ترین شرح ہے۔ اس کا اردو ترجمہ علامہ عبداللہ ناصر رحمانی صاحب حفظہ اللہ نے کیا ہے۔کتاب کا بنیادی موضوع اللہ تعالیٰ کے اسماء وصفات کا قرآن وحدیث کے ادلہ سے اثبات ہے، نیزیہ کہ اسماء وصفات پر منہج سلف صالحین صحابہ وتابعین کے مطابق بلاتکییف ،بلاتحریف، بلاتشبیہ اور بلاتأویل ایمان لانا ضروری ہے۔ ایمان باللہ جو ایمان کا رکنِ اول ہے کی اساس توحید ہے اور فہمِ توحید،اللہ تعالیٰ کے اسماء وصفات کے فہم پر موقوف ہے،لہذا اس علم پر بہت توجہ کی ضرورت ہے ، زیر نظر کتاب اس باب میں انتہائی نافع کتاب ہے۔ |