۸۔ ا ثبات رؤیۃ ا لمؤمنین لربھم یوم ا لقیامۃ قیامت کے دن اہل ایمان کا اپنے پروردگار کو دیکھنے کا اثبات وقولہ: [إنکم سترون ربکم کما ترون القمر لیلۃ البدر لاتضامون فی رؤیتہ، فان استطعتم أن لا تغلبوا علی صلاۃ قبل طلوع الشمس وصلاۃ قبل غروبھا فافعلوا ] (بخاری ومسلم) حدیث کی تشریح [إنکم سترون ربکم کما ترون القمر لیلۃ البدر لاتضامون فی رؤیتہ، فان استطعتم أن لا تغلبوا علی صلاۃ قبل طلوع الشمس وصلاۃ قبل غروبھا فافعلوا ] (بخاری ومسلم) ترجمہ:[یقینا تم لوگ اپنے پروردگار کو دیکھوگے ،جس طرح تم چودھویں کے چاند کو دیکھتے ہو، تم اللہ تعالیٰ کو دیکھنے میں کسی قسم کا ا ژد ھام محسوس نہیں کروگے ،لہذا اگر تم اس بات کی استطاعت رکھو کہ طلوعِ شمس سے پہلے کی نماز (یعنی نماز فجر) اور غروبِ شمس سے قبل کی نماز (یعنی عصر) کے معاملے میں مغلوب نہ کیئے جاؤ تو ضرور ایسا کرو] …شرح… حدیث میں خطاب مؤمنین سے ہے، اور ’’سترون‘‘میں ’’س‘‘تاکید کیلئے ہے اور ’’رؤیۃ‘‘سے مراد آنکھوں کا دیکھنا ہے ،قیامت کے دن مؤمنین کا اپنے پروردگار کو دیکھنا احادیثِ متواترہ سے ثابت ہے ۔ ’’لیلۃ البدر‘‘سے مراد چاند کی مکمل ہونے کی رات ہے،اور وہ ہر مہینہ کی چود ھویں رات ہے |
Book Name | عقیدہ فرقہ ناجیہ |
Writer | فضیلۃ الشیخ الدکتور صالح بن فوزان بن عبداللہ الفوزان |
Publisher | مکتبہ عبداللہ بن سلام لترجمۃ کتب الاسلام |
Publish Year | |
Translator | علامہ عبداللہ ناصر رحمانی |
Volume | |
Number of Pages | 352 |
Introduction | زیر نظر کتاب جس کے مصنف الدکتور صالح بن الفوزان رحمہ اللہ ہیں ، یہ کتاب دراصل شیخ السلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ کی مشہور زمانہ کتاب العقیدۃ الواسطیۃ کی جامع ترین شرح ہے۔ اس کا اردو ترجمہ علامہ عبداللہ ناصر رحمانی صاحب حفظہ اللہ نے کیا ہے۔کتاب کا بنیادی موضوع اللہ تعالیٰ کے اسماء وصفات کا قرآن وحدیث کے ادلہ سے اثبات ہے، نیزیہ کہ اسماء وصفات پر منہج سلف صالحین صحابہ وتابعین کے مطابق بلاتکییف ،بلاتحریف، بلاتشبیہ اور بلاتأویل ایمان لانا ضروری ہے۔ ایمان باللہ جو ایمان کا رکنِ اول ہے کی اساس توحید ہے اور فہمِ توحید،اللہ تعالیٰ کے اسماء وصفات کے فہم پر موقوف ہے،لہذا اس علم پر بہت توجہ کی ضرورت ہے ، زیر نظر کتاب اس باب میں انتہائی نافع کتاب ہے۔ |