مقامِ سنت: سنت قرآن کی تفسیر ہے یعنی سنت قرآن مجید کے معانی اور مقاصد کو واضح کرتی ہے،اس کی دلیل اللہ تعالیٰ کا یہ فرمان ہے : { وَاَنْزَلْنَااِلَیْکَ الذِّکْرَلِتُبَیِّنَ لِلنَّاسِ مَا نُزِّلَ اِلَیْھِمْ } (النحل:۴۴) ترجمہ:’’ اور ہم نے آپ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کی طرف ذکر نازل کیا تاکہ آپ( صلی اللہ علیہ وسلم )لوگوں کیلئے اس چیز کی وضاحت کریں جو انکی طرف اتاری گئی‘‘ سنت قرآن کی تبیین بھی ہے ،جس کا مطلب یہ ہے کہ سنت قرآن مجیدکے مجمل احکام کی توضیح کرتی ہے،مثلاً نماز،روزہ ،حج اور زکوٰۃ وغیرہ ،کیونکہ کہ قرآن مجید کے یہ اور اکثر احکام مجمل ہیں اور سنت ہی سے ان کی توضیح ہوتی ہے۔ نیز سنت انہی معانی و مطالب پر دلالت کرتی ہے جن پر قرآن دلالت کرتا ہے اور انہی معانی و مطالب کی تعبیر ہے جن کی قرآن تعبیر ہے چنانچہ سنت قرآن کی موافقت کرتی ہے، لہذا کتاب وسنت کے دلا ئل سے ہی حکم مأخوذ ہوگا جیسا کہ اللہ تعالیٰ کے اسماء وصفات کامسئلہ ہے۔ وما وصف ا لرسول بہ ربہ عزوجل من الاحا د یث ا لصحاح التی تلقاھا اھل المعرفۃ با لقبول وجب الایمان بھا کذ لک ۔ احادیث ِصحیحہ جنہیں اہل علم نے قبول کیا ہے، میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اللہ تعالیٰ کی جو صفات بیان فرما ئیں ، پر ایمان لانا اس طرح واجب ہے جس طرح ان صفات پر ایمان لانا واجب ہے جنہیں اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں اپنی ذات کیلئے بیان فرمایاہے |
Book Name | عقیدہ فرقہ ناجیہ |
Writer | فضیلۃ الشیخ الدکتور صالح بن فوزان بن عبداللہ الفوزان |
Publisher | مکتبہ عبداللہ بن سلام لترجمۃ کتب الاسلام |
Publish Year | |
Translator | علامہ عبداللہ ناصر رحمانی |
Volume | |
Number of Pages | 352 |
Introduction | زیر نظر کتاب جس کے مصنف الدکتور صالح بن الفوزان رحمہ اللہ ہیں ، یہ کتاب دراصل شیخ السلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ کی مشہور زمانہ کتاب العقیدۃ الواسطیۃ کی جامع ترین شرح ہے۔ اس کا اردو ترجمہ علامہ عبداللہ ناصر رحمانی صاحب حفظہ اللہ نے کیا ہے۔کتاب کا بنیادی موضوع اللہ تعالیٰ کے اسماء وصفات کا قرآن وحدیث کے ادلہ سے اثبات ہے، نیزیہ کہ اسماء وصفات پر منہج سلف صالحین صحابہ وتابعین کے مطابق بلاتکییف ،بلاتحریف، بلاتشبیہ اور بلاتأویل ایمان لانا ضروری ہے۔ ایمان باللہ جو ایمان کا رکنِ اول ہے کی اساس توحید ہے اور فہمِ توحید،اللہ تعالیٰ کے اسماء وصفات کے فہم پر موقوف ہے،لہذا اس علم پر بہت توجہ کی ضرورت ہے ، زیر نظر کتاب اس باب میں انتہائی نافع کتاب ہے۔ |