[۱۴] ا ثبات المکر وا لکید اللّٰه تعا لیٰ علی ما یلیق بہ اللہ تعالیٰ کیلئے مکر وکید جیسا اس کی شایانِ شان ہے کا اثبات وقولہ: { وَھُوَ شَدِیْدُ الْمِحَالِ}( ا لرعد:۱۳) وقولہ: { وَمَکَرُوا وَمَکَرَ اللّٰه وَاللّٰه خَیْرُ الْمَاکِرِیْنَ } (آل عمران:۵۴) وقولہ:{ وَمَکَرُوا مَکْرًا وَمَکَرْنَا مَکْرًا وَھُمْ لَایَشْعُرُوْنَ } (ا لنمل: ۵۰) وقولہ: { اِنَّھُمْ یَکِیْدُوْنَ کَیْدًا وَأَکِیْدُ کَیْدًا } (الطارق: ۱۵،۱۶) ان آیات کی تشریح { وَھُوَ شَدِیْدُ الْمِحَالِ}( ا لرعد:۱۳) ترجمہ:’’اللہ سخت قوت والا ہے‘‘ … شر ح… ’’ وَھُوَ‘‘ یعنی اللہ تعالیٰ ’’ شَدِیْدُ الْمِحَالِ‘‘ المحلکا لغوی معنی ’’الشدۃ‘‘ ہے معنی ہوگا شدید اور زبردست مکر تدبیر والا۔(لغت کے بہت بڑے امام )زجاج کا کہنا ہے :اہل لغت ’’مَاحَلْتُہٗ مِحَالاً ‘‘ کہتے ہیں جس کا معنی یہ ہے : میں نے اس سے زور آزمائی کی حتی کہ واضح ہوگیا کہ زیادہ اور سخت طاقت ور کون ہے ۔ ابن الأعرابی کہتے ہیں کہ ’’المحال‘‘ بمعنی ’’ المکر‘‘ ہے ،آیت کا معنی یہ ہوا کہ اللہ تعالیٰ شدید اور زبردست مکروتدبیر کرنیوالا ہے۔ اللہ تعالیٰ کے مکر کرنے کا معنی یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ ایسے شخص کو جو سزا اور تکلیف کا مستحق ہوتا ہے ایسے انداز وطریقے سے سزا اور تکلیف پہنچاتا ہے کہ اسے خبر تک نہیں ہوتی۔ |
Book Name | عقیدہ فرقہ ناجیہ |
Writer | فضیلۃ الشیخ الدکتور صالح بن فوزان بن عبداللہ الفوزان |
Publisher | مکتبہ عبداللہ بن سلام لترجمۃ کتب الاسلام |
Publish Year | |
Translator | علامہ عبداللہ ناصر رحمانی |
Volume | |
Number of Pages | 352 |
Introduction | زیر نظر کتاب جس کے مصنف الدکتور صالح بن الفوزان رحمہ اللہ ہیں ، یہ کتاب دراصل شیخ السلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ کی مشہور زمانہ کتاب العقیدۃ الواسطیۃ کی جامع ترین شرح ہے۔ اس کا اردو ترجمہ علامہ عبداللہ ناصر رحمانی صاحب حفظہ اللہ نے کیا ہے۔کتاب کا بنیادی موضوع اللہ تعالیٰ کے اسماء وصفات کا قرآن وحدیث کے ادلہ سے اثبات ہے، نیزیہ کہ اسماء وصفات پر منہج سلف صالحین صحابہ وتابعین کے مطابق بلاتکییف ،بلاتحریف، بلاتشبیہ اور بلاتأویل ایمان لانا ضروری ہے۔ ایمان باللہ جو ایمان کا رکنِ اول ہے کی اساس توحید ہے اور فہمِ توحید،اللہ تعالیٰ کے اسماء وصفات کے فہم پر موقوف ہے،لہذا اس علم پر بہت توجہ کی ضرورت ہے ، زیر نظر کتاب اس باب میں انتہائی نافع کتاب ہے۔ |