{ وَمَکَرُوا وَمَکَرَ اللّٰه وَاللّٰه خَیْرُ الْمَاکِرِیْنَ } (آل عمران:۵۴) ترجمہ:’’ اور کافروں نے مکر کیا اللہ تعالیٰ نے بھی خفیہ تدبیر کی اور اللہ تعالیٰ سب خفیہ تدبیر کرنیوالوں سے بہترہے‘‘ … شر ح… یہاں ان لوگوں کا ذکر ہے جن سے عیسیٰ علیہ السلام نے کفر اختیار کرنے کو محسوس کرلیا تھا ،یہ کفار بنی اسرائیل ہیں جنہوں نے عیسیٰ علیہ السلام کو قتل کرنے اورصلیب پر چڑھانے کا ارادہ کرلیا تھا۔’’مکر‘‘کا معنی ہے کوئی کام کرنا لیکن نیت کچھ اور ہو۔ ’’ وَمَکَرَ اللّٰه ‘‘ یعنی اللہ نے انہیں ڈھیل دی اور انہیں ان کے مکر کی سزا دی ،اسطرح کہ عیسیٰ علیہ السلام کی شبیہ کسی اور پر ڈال دی ،اور عیسیٰ علیہ السلام کو اپنی طرف اٹھالیا ۔ ’’وَاللّٰه خَیْرُ الْمَاکِرِیْنَ‘‘ یعنی اللہ تعالیٰ سب سے بڑھکر قدرت وطاقت رکھتا ہے کہ مستحقِ ضرر کو اسطرح ضرر پہنچائے کہ اس کے وہم وگمان اور علم میں نہ آسکے۔ { وَمَکَرُوا مَکْرًا وَمَکَرْنَا مَکْرًا وَھُمْ لَایَشْعُرُوْنَ } (ا لنمل: ۵۰) ’’ انہوں نے بھی مکر کیا اور ہم نے بھی مکر کیا اور وہ(ہمارے مکر کو) سمجھتے ہی نہ تھے‘‘ … شر ح… اس سے مراد صالح علیہ السلام کی قوم کے وہ کفار ہیں ،جنہوں نے صالح علیہ السلام اور ان کے اہل کو قتل کی سازش کا باہم حلف اٹھایااور صالح علیہ السلام کے اولیا کے ڈر کی وجہ سے اس منصوبے پر خفیہ طریقے سے عمل پیرا ہونے کی کوشش کی ۔ ’’وَمَکَرْنَا مَکْرًا‘‘ہم نے انہیں اس فعل کی جزادی اسطرح کہ ہم نے ان کفار کو ہلاک کردیا اور اپنے نبی کو بچالیا۔ ’’وَھُمْ لَایَشْعُرُوْنَ ‘‘انہیں ہمارے اس مکر کا شعور ہی نہیں ہوسکا۔ |
Book Name | عقیدہ فرقہ ناجیہ |
Writer | فضیلۃ الشیخ الدکتور صالح بن فوزان بن عبداللہ الفوزان |
Publisher | مکتبہ عبداللہ بن سلام لترجمۃ کتب الاسلام |
Publish Year | |
Translator | علامہ عبداللہ ناصر رحمانی |
Volume | |
Number of Pages | 352 |
Introduction | زیر نظر کتاب جس کے مصنف الدکتور صالح بن الفوزان رحمہ اللہ ہیں ، یہ کتاب دراصل شیخ السلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ کی مشہور زمانہ کتاب العقیدۃ الواسطیۃ کی جامع ترین شرح ہے۔ اس کا اردو ترجمہ علامہ عبداللہ ناصر رحمانی صاحب حفظہ اللہ نے کیا ہے۔کتاب کا بنیادی موضوع اللہ تعالیٰ کے اسماء وصفات کا قرآن وحدیث کے ادلہ سے اثبات ہے، نیزیہ کہ اسماء وصفات پر منہج سلف صالحین صحابہ وتابعین کے مطابق بلاتکییف ،بلاتحریف، بلاتشبیہ اور بلاتأویل ایمان لانا ضروری ہے۔ ایمان باللہ جو ایمان کا رکنِ اول ہے کی اساس توحید ہے اور فہمِ توحید،اللہ تعالیٰ کے اسماء وصفات کے فہم پر موقوف ہے،لہذا اس علم پر بہت توجہ کی ضرورت ہے ، زیر نظر کتاب اس باب میں انتہائی نافع کتاب ہے۔ |