حکم تقدیم علی رضی اللّٰه عنہ علی غیرہ من الخلفاء الأربعۃ فی الخلافۃ مسئلہ خلافت میں علی رضی اللہ عنہ کی دیگر خلفاءِ راشدین پر تقدیم کاحکم وان کانت ھذہ المسألۃ (مسألۃ عثمان وعلی) لیست من الأصول التی یضلل المخالف فیھا عند جمھورا أھل السنۃ لکن التی یضلل فیھا مسألۃ الخلافۃ ۔وذلک لأنھم یؤمنون أن الخلیفۃ بعد رسول اللّٰه صلی اللّٰه علیہ وسلم أبوبکر ثم عمر ثم عثمان ثم علی۔ ومن طعن فی خلافۃ أحد من ھولاء فھو أضل من حمار أھلہ۔ ترجمہ: عثمان رضی اللہ عنہ کی علی رضی اللہ عنہ پر افضلیت جمہور اہل السنۃ کے ہاں کوئی ایسا اصولی مسئلہ نہیں ہے کہ اس مسئلہ میں مخالفین کو گمراہ قرار دیا جائے ،البتہ مسئلہ خلافت ،ایسا اصولی مسئلہ ہے کہ اس میں مخالفین کو گمراہ قرار دیا جاسکتا ہے اور اس کی وجہ یہ ہے کہ اہل السنۃ اس بات پر ایمان رکھتے ہیںکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد خلیفہ ابوبکر الصدیق ہیں پھرعمر پھر عثمان اورپھر علی رضی اللہ عنہم ۔ جو شخص ان چاروں میں سے کسی ایک کی خلافت میں طعنہ زنی کرتا ہے تو وہ اپنے گھریلو گدھے سے بھی بڑھ کر جاہل ہے۔ عبارت کی تشریح …شرح… شیخ رحمہ اللہ نے ان دو مسئلوں یعنی علی رضی اللہ عنہ کو عثمان رضی اللہ عنہ پر افضلیت دینے اور علی رضی اللہ عنہ کو مسئلہ خلافت میں دیگر خلفاء پر مقدم سمجھنے میں موازنہ کیا ہے کہ اس تقدیم وافضلیت پر کیا گناہ مرتب ہوتے ہیں۔ |
Book Name | عقیدہ فرقہ ناجیہ |
Writer | فضیلۃ الشیخ الدکتور صالح بن فوزان بن عبداللہ الفوزان |
Publisher | مکتبہ عبداللہ بن سلام لترجمۃ کتب الاسلام |
Publish Year | |
Translator | علامہ عبداللہ ناصر رحمانی |
Volume | |
Number of Pages | 352 |
Introduction | زیر نظر کتاب جس کے مصنف الدکتور صالح بن الفوزان رحمہ اللہ ہیں ، یہ کتاب دراصل شیخ السلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ کی مشہور زمانہ کتاب العقیدۃ الواسطیۃ کی جامع ترین شرح ہے۔ اس کا اردو ترجمہ علامہ عبداللہ ناصر رحمانی صاحب حفظہ اللہ نے کیا ہے۔کتاب کا بنیادی موضوع اللہ تعالیٰ کے اسماء وصفات کا قرآن وحدیث کے ادلہ سے اثبات ہے، نیزیہ کہ اسماء وصفات پر منہج سلف صالحین صحابہ وتابعین کے مطابق بلاتکییف ،بلاتحریف، بلاتشبیہ اور بلاتأویل ایمان لانا ضروری ہے۔ ایمان باللہ جو ایمان کا رکنِ اول ہے کی اساس توحید ہے اور فہمِ توحید،اللہ تعالیٰ کے اسماء وصفات کے فہم پر موقوف ہے،لہذا اس علم پر بہت توجہ کی ضرورت ہے ، زیر نظر کتاب اس باب میں انتہائی نافع کتاب ہے۔ |