مکانۃ ازواج النبی صلی اللّٰه علیہ وسلم عند اہل السنۃ والجماعۃ اہل السنۃ والجماعۃ کے ہاں ازواج مطہرات کامقام ومرتبہ ویتولون ازواج النبی صلی اللّٰه علیہ وسلم امھات المؤمنین ۔ ویؤمنون بانھن ازواجہ فی الاخرۃ، خصوصا خدیجۃ رضی اللّٰه عنھاأم أکثر أولادہ وأول من آمن بہ وعاضدہ علی أمرہ وکان لھا منہ المنزلۃ العالیۃ ۔والصدیقۃ بنت الصدیق رضی اللّٰه عنھا التی قال فیھا النبی صلی اللّٰه علیہ وسلم [فضل عائشۃ علی النساء کفضل الثرید علی سائر الطعام] ترجمہ: اہل السنۃ والجماعۃ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ازاج مطہرات امہات المؤمنین سے محبت رکھتے ہیں اور اس بات پر ایمان رکھتے ہیں کہ یہ سب آخرت میں بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی بیویاں ہوںگی خصوصا ً خدیجہ رضی اللہ عنھا جو کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی اکثر اولاد کی والدہ ہیں اور سب سے پہلے آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان لائیں اور اسلام کے معاملے میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی مدد کی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے نزدیک یہ بلند مرتبہ پر فائز تھیں۔صدیقہ بنت صدیق (عائشہ بنت ابی بکر )رضی اللہ عنھا جن کے بارے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا :’’عائشہ رضی اللہ عنھا کودیگر عورتوں پر اس طرح فضیلت ہے جس طرح ثرید کو دوسرے کھانوں پر۔‘‘ عبارت کی تشریح …شرح… شیخ رحمہ اللہ نے اس کلام میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ازواج ِمطہرات کے متعلق اہل السنۃ والجماعۃ کا عقیدہ بیان کیا ہے چنانچہ فرماتے ہیں:’’ ویتولون ازواج النبی صلی اللّٰه علیہ وسلم امھات المؤمنین‘‘ |
Book Name | عقیدہ فرقہ ناجیہ |
Writer | فضیلۃ الشیخ الدکتور صالح بن فوزان بن عبداللہ الفوزان |
Publisher | مکتبہ عبداللہ بن سلام لترجمۃ کتب الاسلام |
Publish Year | |
Translator | علامہ عبداللہ ناصر رحمانی |
Volume | |
Number of Pages | 352 |
Introduction | زیر نظر کتاب جس کے مصنف الدکتور صالح بن الفوزان رحمہ اللہ ہیں ، یہ کتاب دراصل شیخ السلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ کی مشہور زمانہ کتاب العقیدۃ الواسطیۃ کی جامع ترین شرح ہے۔ اس کا اردو ترجمہ علامہ عبداللہ ناصر رحمانی صاحب حفظہ اللہ نے کیا ہے۔کتاب کا بنیادی موضوع اللہ تعالیٰ کے اسماء وصفات کا قرآن وحدیث کے ادلہ سے اثبات ہے، نیزیہ کہ اسماء وصفات پر منہج سلف صالحین صحابہ وتابعین کے مطابق بلاتکییف ،بلاتحریف، بلاتشبیہ اور بلاتأویل ایمان لانا ضروری ہے۔ ایمان باللہ جو ایمان کا رکنِ اول ہے کی اساس توحید ہے اور فہمِ توحید،اللہ تعالیٰ کے اسماء وصفات کے فہم پر موقوف ہے،لہذا اس علم پر بہت توجہ کی ضرورت ہے ، زیر نظر کتاب اس باب میں انتہائی نافع کتاب ہے۔ |