Maktaba Wahhabi

199 - 352
موقف اھل السنۃ من ھذہ الأحادیث التی فیھا إثبات الصفات الربانیۃ احادیثِ صفات کے متعلق اہل السنۃ کا موقف الی أمثال ھذہ الأحادیث التی یخبر فیھا رسول اللّٰه صلی اللّٰه علیہ وسلم عن ربہ بمایخبر بہ۔ فإن الفرقۃ الناجیۃ أھل ا لسنۃ والجماعۃ یؤمنون بذلک کما یؤمنون بماأخبر اللّٰه بہ فی کتابہ من غیر تحریف ولاتعطیل ۔ومن غیر تکییف ولاتمثیل۔ ترجمہ: اس قسم کی دیگر بہت سے احادیث ہیں جن میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے پروردگار کی صفات بیان فرمائی ہیں۔ فرقہ ناجیۃ ،اہل السنۃ والجماعۃ ان تمام صفات پر ایمان لاتے ہیں جس طرح کہ ان صفات جن کی خبر خود اللہ تعالیٰ نے اپنی کتاب میں دی ہے پر ایمان لاتے ہیں بغیر تحریف اور تعطیل کے اور بغیر تکییف اور تمثیل کے۔ …شرح… مندرجہ بالا عبارت میں احادیث ِصفات کے متعلق اہل السنۃ والجماعۃ کا موقف بیان کیاگیا ہے کہ اہل السنۃ کا احادیث ِصفات کے متعلق وہی موقف ہے جو آیات ِصفات کے متعلق ان کاموقف ہے، اور وہ موقف یہ ہے کہ ان صفات پر ایمان لایاجا ئے اور ان کے حقیقی معنی پر دلالت کرنے کااعتقاد رکھا جائے ۔اہل السنۃنہ تو کسی باطل تاویل کا سہارا لیکر ان صفات کو ان معنیٔ ظاہر سے پھیرتے ہیں اور نہ ہی صفات کے مدلول کی نفی کرکے تعطیل کی روش اپناتے ہیں اور نہ ہی خالق کی ان صفات کی مخلوق کیساتھ تشبیہ کے قائل ہوئے ہیں،کیونکہ ’’لَیْسَ کَمِثْلِہٖ شَیْئٌ‘‘ ’’اللہ تعالیٰ کے مثل کوئی چیز نہیں ہے۔‘‘
Flag Counter