۱۸۔اثبات استواء اللّٰه علی عرشہ اللہ تعالیٰ کے مستوی علی العرش ہونے کااثبات وقولہ:{ اَلرَّحْمٰنُ عَلَی الْعَرْشِ اسْتَوٰی } فی سبعۃ مواضع فی سورۃ الأعراف(۵۴) قولہ: { إِنَّ رَبَّکُمُ اللّٰه الَّذِیْ خَلَقَ السََّمٰوَاتِ وَالْاَرْضَ فِیْ سِتَّۃِ أَیَّامٍ ثُمَّ اسْتَویٰ عَلَی الْعَرْشِ } وقال فی سورۃ یونس (۳) علیہ السلام:{ إِنَّ رَبََّکُمُ اللّٰه الَّذِیْ خَلَقَ السَّمٰوَاتِ وَالْأَرْضَ فِیْ سِتَّۃِ أَیَّامٍ ثُمَّ اسْتَوٰی عَلَی الْعَرْشِ } وقال فی سورۃ الرعد (۲): { اللّٰه الَّذِیْ رَفَعَ السَّمٰوَاتِ بِغَیْرِ عَمَدٍ تَرَوْنَھَا ثُمَّ اسْتَوٰی عَلَی الْعَرْشِ } وقال فی سورۃ طہ (۵): { اَلرَّحْمٰنُ عَلَی الْعَرْشِ اسْتَوٰی } وقال فی سورۃ الم السجدۃ (۴): { اللّٰه الَّذِیْ خَلَقَ السَّمٰوَاتِ وَالْاَرْضَ وَمَابَیْنَھُمَا فِیْ سِتَّۃِ أَیَّامٍ ثُمَّ اسْتَوٰی عَلَی الْعَرْشِ } وقال فی سورۃ الحدید(۴):{ ھُوَ الَّذِیْ خَلَقَ السَّمٰوَاتِ وَالْاَرْضَ فِیْ سِتَّۃِ أَیَّامٍ ثُمَّ اسْتَوٰی عَلَی الْعَرْشِ } ان آیات کی تشریح … شر ح … اللہ تعالیٰ کے اپنے عرش پر مستوی ہونے کے اثبات میں قرآن حکیم کی سات آیات وارد ہوئی ہیں، ان تمام آیات میں صفت ’’استواء‘‘ کا ایک ہی لفظ کے ساتھ اثبات وارد ہے، اور وہ ’’استویٰ علی العرش‘‘ کا صیغہ ہے ، تو اس طرح اتنی بار ایک صیغے سے وارد ہونا ایک ایسی نص بن جاتا ہے جو اپنے حقیقی معنی پر قائم ہے،اور جس میں تاویلا ً کسی دوسرے معنی کی کوئی گنجائش نہیں نکلتی۔ |
Book Name | عقیدہ فرقہ ناجیہ |
Writer | فضیلۃ الشیخ الدکتور صالح بن فوزان بن عبداللہ الفوزان |
Publisher | مکتبہ عبداللہ بن سلام لترجمۃ کتب الاسلام |
Publish Year | |
Translator | علامہ عبداللہ ناصر رحمانی |
Volume | |
Number of Pages | 352 |
Introduction | زیر نظر کتاب جس کے مصنف الدکتور صالح بن الفوزان رحمہ اللہ ہیں ، یہ کتاب دراصل شیخ السلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ کی مشہور زمانہ کتاب العقیدۃ الواسطیۃ کی جامع ترین شرح ہے۔ اس کا اردو ترجمہ علامہ عبداللہ ناصر رحمانی صاحب حفظہ اللہ نے کیا ہے۔کتاب کا بنیادی موضوع اللہ تعالیٰ کے اسماء وصفات کا قرآن وحدیث کے ادلہ سے اثبات ہے، نیزیہ کہ اسماء وصفات پر منہج سلف صالحین صحابہ وتابعین کے مطابق بلاتکییف ،بلاتحریف، بلاتشبیہ اور بلاتأویل ایمان لانا ضروری ہے۔ ایمان باللہ جو ایمان کا رکنِ اول ہے کی اساس توحید ہے اور فہمِ توحید،اللہ تعالیٰ کے اسماء وصفات کے فہم پر موقوف ہے،لہذا اس علم پر بہت توجہ کی ضرورت ہے ، زیر نظر کتاب اس باب میں انتہائی نافع کتاب ہے۔ |