[۱۱] ا ثبات ا لید ین اللّٰه تعالیٰ فی القرآنِ الکریم قرآنِ کریم سے اللہ تعالیٰ کیلئے ’’یدان‘‘ (دوہاتھوں) کا اثبات وقولہ :{ مَامَنَعَکَ اَنْ تَسْجُدَ لِمَاخَلَقْتُ بِیَدَیَّ } (ص: ۷۵) وقولہ { وَقَالَتِ الْیَھُوْدُ یَدُاللّٰه مَغْلُولَۃٌ غُلَّتْ أَیْدِیْھِمْ وَلُعِنُوابِمَا قَالُوا بَلْ یَدَاہُ مَبْسُوطَتَانِ یُنْفِقُ کَیْفَ یَشَائُ } (المائدۃ:۶۴) ان آیات کی تشریح { مَامَنَعَکَ اَنْ تَسْجُدَ لِمَاخَلَقْتُ بِیَدَیَّ } (ص: ۷۵) ’’ تجھے اسے سجدہ کرنے سے کس چیز نے روکا ،جسے میں نے ا پنے دوہاتھوں سے پیداکیا‘‘ …شر ح … یہ خطاب ابلیسِ لعین سے ہے ،جب اسے آدم علیہ السلام کو سجدہ کرنے کا حکم دیا گیا تو اس نے انکار کردیا ۔یعنی کس چیز نے تمہیں سجدہ کرنے سے روک دیا ۔’’لِمَاخَلَقْتُ بِیَدَیَّ‘‘ جسے میں نے واقعتا بغیر کسی واسطے کے اپنے دونوں ہاتھوں سے پیداکیا ہے ۔ اس میں آدم علیہ السلام کیلئے بڑے شرف وتکریم کا پہلو ہے ۔ { وَقَالَتِ الْیَھُوْدُ یَدُاللّٰه مَغْلُولَۃٌ غُلَّتْ أَیْدِیْھِمْ وَلُعِنُوابِمَا قَالُوا بَلْ یَدَاہُ مَبْسُوطَتَانِ یُنْفِقُ کَیْفَ یَشَائُ } (المائدۃ:۶۴) ترجمہ’’اور یہودیوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے ہاتھ بندھے ہوئے ہیں۔انہی کے ہاتھ بندھے ہوئے ہیں ،اور ان کے اس قول کی وجہ سے ان پر لعنت کی گئی ہے ،بلکہ اللہ تعالیٰ کے |
Book Name | عقیدہ فرقہ ناجیہ |
Writer | فضیلۃ الشیخ الدکتور صالح بن فوزان بن عبداللہ الفوزان |
Publisher | مکتبہ عبداللہ بن سلام لترجمۃ کتب الاسلام |
Publish Year | |
Translator | علامہ عبداللہ ناصر رحمانی |
Volume | |
Number of Pages | 352 |
Introduction | زیر نظر کتاب جس کے مصنف الدکتور صالح بن الفوزان رحمہ اللہ ہیں ، یہ کتاب دراصل شیخ السلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ کی مشہور زمانہ کتاب العقیدۃ الواسطیۃ کی جامع ترین شرح ہے۔ اس کا اردو ترجمہ علامہ عبداللہ ناصر رحمانی صاحب حفظہ اللہ نے کیا ہے۔کتاب کا بنیادی موضوع اللہ تعالیٰ کے اسماء وصفات کا قرآن وحدیث کے ادلہ سے اثبات ہے، نیزیہ کہ اسماء وصفات پر منہج سلف صالحین صحابہ وتابعین کے مطابق بلاتکییف ،بلاتحریف، بلاتشبیہ اور بلاتأویل ایمان لانا ضروری ہے۔ ایمان باللہ جو ایمان کا رکنِ اول ہے کی اساس توحید ہے اور فہمِ توحید،اللہ تعالیٰ کے اسماء وصفات کے فہم پر موقوف ہے،لہذا اس علم پر بہت توجہ کی ضرورت ہے ، زیر نظر کتاب اس باب میں انتہائی نافع کتاب ہے۔ |