[ ۱۹] اثبات علواللّٰه علی مخلوقا تہ اللہ تعالیٰ کے اپنی مخلوقات کے اوپر ہونے کا اثبات وقولہ : { یَا عِیْسیٰ اِنِّیْ مُتَوَفِّیْکَ وَرَافِعُکُ اِلَیَّ } (آل عمرا ن: ۵۵) { بَلْ رَفَعَہُ اللّٰه اِلَیْہِ }(ا لنساء: ۱۵۸) { اِلَیْہِ یَصْعَدُ الْکَلِمُ الطَّیِّبُ وَالْعَمَلُ الصَّالِحُ یَرْفَعُہٗ} (فاطر: ۱۰) { یَاھَامَانُ ابْنِ لِیْ صَرْحًا لَّعَلِّیْ أَبْلُغُ الْأَسْبَابَ۔ أَسْبَابَالسَّمٰوَاتِ فَأَطَّلِعَ اِلٰی اِلٰہِ مُوْسٰی وَإِ نِّیْ لَأَظُنُّہٗ کَاذِبًا } (غافر: ۳۶) { َٔ أَمِنْتُمْ مَّنْ فِی السَّمَائِ أَنْ یَخْسِفَ بِکُمُ الْأَرْضَ فَاِذَا ھِیَ تَمُوْرُ ۔ أَمْ أَمِنْتُمْ مَنْ فِی السَّمَائِ أَنْ یُرْسِلَ عَلَیْکُمْ حَاصِبًا فَسَتَعْلَمُوْنَ کَیْفَ نَذِیْرٌ } (ا لملک:۱۶،۱۷) ان آیات کی تشریح { یَا عِیْسیٰ اِنِّیْ مُتَوَفِّیْکَ وَرَافِعُکُ اِلَیَّ } (آل عمرا ن: ۵۵) ترجمہ:’’ائے عیسیٰ میں تجھے پورا پورا لینے والاہوں اور تجھے اپنی جانب اٹھانے والا ہوں‘‘ (آل عمرا ن: ۵۵) … شر ح … ’’ یَا عِیْسیٰ‘‘ اللہ تعالیٰ کی طرف سے عیسیٰ بن مریم علیہ السلام کو خطاب ہے۔ ’’اِنِّیْ مُتَوَفِّیْکَ‘‘ اکثر اہلِ علم کہتے ہیں کہ یہاں ’’ وفاۃ ‘‘ سے مراد النوم (نیند ) ہے جیسا کہ اللہ کا فرمان ہے { وَھُوَ الَّذِیْ یَتَوَفَّاکُمْ بِالَّیْلِ } (الانعام: ۶۰) ترجمہ:’’ اور وہ ایسا ہے کہ رات میں تمہیں وفات(نیند) دے دیتا ہے)‘‘ اور جیسا کہ فرمایا:{ اللّٰه یَتَوَفَّی الْأَنْفُسَ حِیْنَ مَوْتِھَا وَالَّتِیْ لَمْ تَمُتْ فِیْ مَنَامِھَا} |
Book Name | عقیدہ فرقہ ناجیہ |
Writer | فضیلۃ الشیخ الدکتور صالح بن فوزان بن عبداللہ الفوزان |
Publisher | مکتبہ عبداللہ بن سلام لترجمۃ کتب الاسلام |
Publish Year | |
Translator | علامہ عبداللہ ناصر رحمانی |
Volume | |
Number of Pages | 352 |
Introduction | زیر نظر کتاب جس کے مصنف الدکتور صالح بن الفوزان رحمہ اللہ ہیں ، یہ کتاب دراصل شیخ السلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ کی مشہور زمانہ کتاب العقیدۃ الواسطیۃ کی جامع ترین شرح ہے۔ اس کا اردو ترجمہ علامہ عبداللہ ناصر رحمانی صاحب حفظہ اللہ نے کیا ہے۔کتاب کا بنیادی موضوع اللہ تعالیٰ کے اسماء وصفات کا قرآن وحدیث کے ادلہ سے اثبات ہے، نیزیہ کہ اسماء وصفات پر منہج سلف صالحین صحابہ وتابعین کے مطابق بلاتکییف ،بلاتحریف، بلاتشبیہ اور بلاتأویل ایمان لانا ضروری ہے۔ ایمان باللہ جو ایمان کا رکنِ اول ہے کی اساس توحید ہے اور فہمِ توحید،اللہ تعالیٰ کے اسماء وصفات کے فہم پر موقوف ہے،لہذا اس علم پر بہت توجہ کی ضرورت ہے ، زیر نظر کتاب اس باب میں انتہائی نافع کتاب ہے۔ |