حوض ا لنبی صلی اللّٰه علیہ وسلم ومکا نہ وصفا تہ حوضِ کوثر، اس کے مقام اور اسکی صفات کا بیان وفی عرصات القیامۃ ا لحوض ا لمورود للنبی صلی اللّٰه علیہ وسلم ما ؤہ أشد بیاضامن اللبن وأحلی من العسل ۔آنیتہ عدد نجوم ا لسما ء ۔ طولہ شھر وعرضہ شھر۔ من یشرب منہ شربۃ لایظمأبعدھا أبدا ۔ ترجمہ : میدانِ محشر میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا حوضِ کوثر بھی ہے،جہاں لوگ پانی پینے کیلئے آئیں گے ،اس کا پانی دودھ سے زیادہ سفید اور شہد سے زیادہ میٹھا ہے،آسمان کے ستاروںکی تعداد کے بقدروہاں آب خورے ہوں گے،اس کا طول ایک مہینہ کی مسافت جتنا ہے اور عرض بھی ایک مہینہ مسافت جتنا ،جو ایک بار وہاں سے پانی پی لے گاکبھی اس کو پیاس نہیں لگے گی۔(جنت میں داخل ہونے تک) عبارت کی تشریح … شرح … روزِ قیامت کے امور میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا حوض بھی ہے،چنانچہ اس عبارت میں شیخ رحمہ اللہ نے حوض اور اس کی صفات کا ذکر فرمایا ہے۔ امام ابن القیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں: حوض کے متعلق چالیس صحابہ رضوان اللہ علیھم اجمعین سے احادیث مروی ہے،جن میں سے بیشتر صحیحین میں ہیں۔ لغتِ عرب میں حوض پانی جمع ہونے کی جگہ کو کہا جاتا ہے ۔اہل السنۃ والجماعۃ کا اثباتِ حوض پر اجماع ہے ،البتہ اس مسئلہ میں معتزلہ نے اہل السنۃ کی مخالفت کی ہے،چنانچہ وہ حوض کو نہیں مانتے ، |
Book Name | عقیدہ فرقہ ناجیہ |
Writer | فضیلۃ الشیخ الدکتور صالح بن فوزان بن عبداللہ الفوزان |
Publisher | مکتبہ عبداللہ بن سلام لترجمۃ کتب الاسلام |
Publish Year | |
Translator | علامہ عبداللہ ناصر رحمانی |
Volume | |
Number of Pages | 352 |
Introduction | زیر نظر کتاب جس کے مصنف الدکتور صالح بن الفوزان رحمہ اللہ ہیں ، یہ کتاب دراصل شیخ السلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ کی مشہور زمانہ کتاب العقیدۃ الواسطیۃ کی جامع ترین شرح ہے۔ اس کا اردو ترجمہ علامہ عبداللہ ناصر رحمانی صاحب حفظہ اللہ نے کیا ہے۔کتاب کا بنیادی موضوع اللہ تعالیٰ کے اسماء وصفات کا قرآن وحدیث کے ادلہ سے اثبات ہے، نیزیہ کہ اسماء وصفات پر منہج سلف صالحین صحابہ وتابعین کے مطابق بلاتکییف ،بلاتحریف، بلاتشبیہ اور بلاتأویل ایمان لانا ضروری ہے۔ ایمان باللہ جو ایمان کا رکنِ اول ہے کی اساس توحید ہے اور فہمِ توحید،اللہ تعالیٰ کے اسماء وصفات کے فہم پر موقوف ہے،لہذا اس علم پر بہت توجہ کی ضرورت ہے ، زیر نظر کتاب اس باب میں انتہائی نافع کتاب ہے۔ |