مقدمہ از مترجم ان الحمد اللّٰه نحمدہ ونستعینہ ، ونستغفرہ ، ونعوذ باللّٰه من شرور انفسنا، ومن سیئات أعما لنا، من یھدہ اللّٰه فلا مضل لہ ، ومن یضلل فلاھادی لہ، وأشھد ان لا الہ الا اللّٰه وحدہ لاشریک لہ، وأشھد أن محمدا عبدہ ورسولہ ۔ { یَاأَ یُّھَا الَّذِیْنَ آمَنُوْا اتَّقُوْا اللّٰه حَقَّ تُقَا تِہٖ وَلَا تَمُوْتُنَّ إِلَّا وَأَنْتُمْ مُّسْلِمُوْنَ }(آل عمران:۱۰۲) { یَاأَیُّھَاالنَّاسُ اتَّقُوْا رَبَّکُمُ الذِّیْ خَلَقَکُمْ مِنْ نَفْسٍ وَّاحِدَۃٍ وَّخَلَقَ مِنْھَا زَوْجَھَا وَبَثَّ مِنْھُمُا رِجَا لًا کَثِیْرًا وَّنِسَا ئً وَاتَّقُوا اللّٰہَ الَّذِیْ تَسَآئَ لُوْنَ بِہٖ وَالْاَرْحَامِ اِنَّ اللّٰه کَانَ عَلَیْکُمْ رَقِیْبًا } (النساء: ۱ ) { یَاأَ یُّھَا الَّذِیْنَ آمَنُوْا اتَّقُوْا اللّٰه وَقُوْلُوْا قَوْلًا سَدِ یْداً یُصْلِحْ لَکُمْ أَعْمَا لَکُمْ وَیَغْفِرْلَکُمْ ذُنُوْبَکُمْ وَمَنْ یُّطِعَ اللّٰه وَرَسُوْلَہٗ فَقَدْ فَازَ فَوْزًا عَظِیْمًا} (الاحزاب:۷۰،۷۱) أما بعد: فان أصدق الحدیث کتاب اللّٰه ، وأحسن الھدی ھدی محمد صلی اللّٰه علیہ وسلم ، وشر الامور محد ثا تھا ، وکل محد ثۃ بد عۃ ، وکل بد عۃ ضلالۃ ، وکل ضلالۃ فی النار ۔ عقیدہ جیسے اہم موضوع پر مزید ایک کتاب نظرِ قارئین ہے،اس معرکۃ الآراء موضوع پر ہمارے ادارے ’’ مکتبۃ عبداللّٰه بن سلام لترجمۃ کتب الاسلام ‘‘ کی یہ مسلسل ساتویں کاوش ہے۔ اللہ تعالیٰ اسے روزِ آخرت ہمارے میزانِ حسنات کا ذخیرہ بنادے۔آمین ۔ |
Book Name | عقیدہ فرقہ ناجیہ |
Writer | فضیلۃ الشیخ الدکتور صالح بن فوزان بن عبداللہ الفوزان |
Publisher | مکتبہ عبداللہ بن سلام لترجمۃ کتب الاسلام |
Publish Year | |
Translator | علامہ عبداللہ ناصر رحمانی |
Volume | |
Number of Pages | 352 |
Introduction | زیر نظر کتاب جس کے مصنف الدکتور صالح بن الفوزان رحمہ اللہ ہیں ، یہ کتاب دراصل شیخ السلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ کی مشہور زمانہ کتاب العقیدۃ الواسطیۃ کی جامع ترین شرح ہے۔ اس کا اردو ترجمہ علامہ عبداللہ ناصر رحمانی صاحب حفظہ اللہ نے کیا ہے۔کتاب کا بنیادی موضوع اللہ تعالیٰ کے اسماء وصفات کا قرآن وحدیث کے ادلہ سے اثبات ہے، نیزیہ کہ اسماء وصفات پر منہج سلف صالحین صحابہ وتابعین کے مطابق بلاتکییف ،بلاتحریف، بلاتشبیہ اور بلاتأویل ایمان لانا ضروری ہے۔ ایمان باللہ جو ایمان کا رکنِ اول ہے کی اساس توحید ہے اور فہمِ توحید،اللہ تعالیٰ کے اسماء وصفات کے فہم پر موقوف ہے،لہذا اس علم پر بہت توجہ کی ضرورت ہے ، زیر نظر کتاب اس باب میں انتہائی نافع کتاب ہے۔ |