ما ید خل فی الایمان با لیوم الآخر روزِ آخرت سے متعلق امور کابیان فصل (۱) احوالِ قبر قال رحمہ اللّٰه : ومن الایما ن بالیوم الآخرالایمان بکل ماأخبر بہ النبی صلی اللّٰه علیہ وسلم مما یکون بعد الموت ، فیؤمنون بفتنۃ القبر وبعذاب القبر ونعیمہ ۔ فأما الفتنۃ فان الناس یفتنون فی قبورھم فیقال للرجل : من ربک؟ وما دینک؟ ومن نبیک؟ فیثبت اللّٰه الذین آمنوا با لقول الثابت فی الحیاۃ الدنیا وفی الآخرۃ۔ فیقول المؤمن :ربی اللّٰه والاسلام دینی ومحمد صلی اللّٰه علیہ وسلم نبیی۔ وأما المرتاب فیقول : ھاہ ھاہ ، لاادری، سمعت الناس یقولون شیئا فقلتہ ۔ فیضرب بمرزبۃ من حدید، فیصیح صیحۃ یسمعھا کل شی ء الا الانسان، ولو سمعھا الانسان لصعق ثم بعد ھذہ الفتنۃ اما نعیم واما عذاب۔ ترجمہ: موت کے بعد پیش آمدہ احوال وواقعات جن کی خبر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دی ہے پر ایمان لانابھی ایمان بالیوم الآخر میں داخل ہے ،لہذا اہلِ ایمان فتنہ عذاب قبر اور نعیم قبر سب پر ایمان لاتے ہیں۔ فتنہ القبر: فتنۂ القبر سے مراد قبر میں کیئے جانے والے سوالات ہیں،چنانچہ تمام لوگوں سے یہ سوال کیئے جائیں گے ،من ربک؟ ’’تمہارا رب کون ہے‘‘ ماد ینک؟ |
Book Name | عقیدہ فرقہ ناجیہ |
Writer | فضیلۃ الشیخ الدکتور صالح بن فوزان بن عبداللہ الفوزان |
Publisher | مکتبہ عبداللہ بن سلام لترجمۃ کتب الاسلام |
Publish Year | |
Translator | علامہ عبداللہ ناصر رحمانی |
Volume | |
Number of Pages | 352 |
Introduction | زیر نظر کتاب جس کے مصنف الدکتور صالح بن الفوزان رحمہ اللہ ہیں ، یہ کتاب دراصل شیخ السلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ کی مشہور زمانہ کتاب العقیدۃ الواسطیۃ کی جامع ترین شرح ہے۔ اس کا اردو ترجمہ علامہ عبداللہ ناصر رحمانی صاحب حفظہ اللہ نے کیا ہے۔کتاب کا بنیادی موضوع اللہ تعالیٰ کے اسماء وصفات کا قرآن وحدیث کے ادلہ سے اثبات ہے، نیزیہ کہ اسماء وصفات پر منہج سلف صالحین صحابہ وتابعین کے مطابق بلاتکییف ،بلاتحریف، بلاتشبیہ اور بلاتأویل ایمان لانا ضروری ہے۔ ایمان باللہ جو ایمان کا رکنِ اول ہے کی اساس توحید ہے اور فہمِ توحید،اللہ تعالیٰ کے اسماء وصفات کے فہم پر موقوف ہے،لہذا اس علم پر بہت توجہ کی ضرورت ہے ، زیر نظر کتاب اس باب میں انتہائی نافع کتاب ہے۔ |