مکا نۃ أھل ا لسنۃ وا لجماعۃ بین فرق الأمۃ اس امت کے مختلف فرقوں میں اہل السنۃ والجماعۃ کا مرتبہ ومقام بل ھم ا لوسط فی فرق الأمۃ ، کما أن الأمۃ ھی ا لوسط فی الأمم ، فھم وسط فی باب صفات اللّٰه سبحانہ وتعا لیٰ بین أھل ا لتعطیل الجھمیۃ وأھل ا لتمثیل ا لمشبھۃ وھم وسط فی باب أ فعا ل اللّٰه بین الجبریۃ والقدریۃ وغیرھم وفی با ب وعید اللّٰه بین ا لمرجئۃ والوعیدیۃ من القدریۃ وغیرھم ، وفی با ب أسما ء الایمان وا لد ین بین ا لحروریۃ والمعتزلۃ وبین ا لمرجئۃ والجھمیۃ ، وفی باب أصحاب رسول اللّٰه صلی اللّٰه علیہ وسلم بین ا لرافضۃ وا لخوارج ۔ ترجمہ: اہل السنۃ والجماعۃ امت کے تمام فرقوں میں وسطیت اور اعتدال پر قائم ہیں ، جس طرح کہ یہ امت باقی امتوں کے درمیان وسطیت اور اعتدال پر قائم ہے ۔چنانچہ اہل السنۃ والجماعۃ اللہ تعالیٰ کی صفات کے باب میں اہلِ تعطیل جہمیۃ اور اہلِ تمثیل مشبہ کے مقابلہ میں اعتدال پر قائم ہیں ،اللہ تعالیٰ کی وعیدوں کے باب میں مرجئہ اور وعیدیہ (قدریہ کا ایک گروہ) کے مقابلے میں اعتدال پر قائم ہیں،ایمان ودین کے ناموں سے موسوم کرنے کے باب میں خوارج ومعتزلہ اور مرجئہ وجہمیہ کے مقابلہ میں اعتدال پر قائم ہیں،اور اسی طرح اصحابِ رسول کے باب میں روافض (شیعہ) اور خوارج کے مقابلہ میں اعتدال پر قائم ہیں۔ |
Book Name | عقیدہ فرقہ ناجیہ |
Writer | فضیلۃ الشیخ الدکتور صالح بن فوزان بن عبداللہ الفوزان |
Publisher | مکتبہ عبداللہ بن سلام لترجمۃ کتب الاسلام |
Publish Year | |
Translator | علامہ عبداللہ ناصر رحمانی |
Volume | |
Number of Pages | 352 |
Introduction | زیر نظر کتاب جس کے مصنف الدکتور صالح بن الفوزان رحمہ اللہ ہیں ، یہ کتاب دراصل شیخ السلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ کی مشہور زمانہ کتاب العقیدۃ الواسطیۃ کی جامع ترین شرح ہے۔ اس کا اردو ترجمہ علامہ عبداللہ ناصر رحمانی صاحب حفظہ اللہ نے کیا ہے۔کتاب کا بنیادی موضوع اللہ تعالیٰ کے اسماء وصفات کا قرآن وحدیث کے ادلہ سے اثبات ہے، نیزیہ کہ اسماء وصفات پر منہج سلف صالحین صحابہ وتابعین کے مطابق بلاتکییف ،بلاتحریف، بلاتشبیہ اور بلاتأویل ایمان لانا ضروری ہے۔ ایمان باللہ جو ایمان کا رکنِ اول ہے کی اساس توحید ہے اور فہمِ توحید،اللہ تعالیٰ کے اسماء وصفات کے فہم پر موقوف ہے،لہذا اس علم پر بہت توجہ کی ضرورت ہے ، زیر نظر کتاب اس باب میں انتہائی نافع کتاب ہے۔ |