۳۔لاتنافی بین اثبات ا لقدر واسناد ا فعال ا لعباد إ لیھم حقیقۃ وانھم یفعلونھا باختیارھم اثبات قدر اوربندوں کے افعال کی ان کی طرف حقیقی کرنے اور یہکہ وہ یہ افعال اپنے اختیار سے بجالاتے ہیں ،کے مابین کوئی تعارض نہیں والعباد فاعلون حقیقۃ واللّٰه خالق أفعالھم ،والعبد ھو المؤمن والکافر والبر والفاجر والمصلی والصائم وللعباد قدرۃ علی أعمالھم ولھم إرادۃ، واللّٰه خالقھم وخالق قدرتھم وإرادتھم کماقال تعالیٰ :{ لِمَنْ شَائَ مِنْکُمْ اَن یَّسْتَقِیْمَ ۔وَمَاتَشَائُ وْنَ اِلاَّ اَنْ یَّشَائَ اللّٰه رَبُّ الْعَالَمِیْنَ } (التکویر:۲۸،۲۹) وھذہ الدرجۃ من القدر یکذب بھا عامۃ القدریۃ الذین سماھم النبی صلی اللّٰه علیہ وسلم مجوس ھذہ الامۃ ۔ویغلو فیھا قوم من أھل الإثبات حتی سلبوا العبد قدرتہ واختیارہ ، ویخرجون عن أفعال اللّٰه وأحکامہ حکمھا ومصالحھا۔ ترجمہ: بندے حقیقتاً اپنے افعال کے فاعل ہیں اور اللہ تعالیٰ بھی بندوں کے افعال کا خالق ہے مؤمن ،کافر،نیک،فاجر ،نمازی اور صا ئم وغیرہ تمام بندوں کو اپنے اپنے اعمال پرقدرت حاصل ہے اور یہ سب اپنے اپنے افعال اپنے ارادہ سے کرتے ہیں ،جبکہ اللہ تعالیٰ ان سب بندوں کااور ان کی قدرت و چاہت کا خالق ہے۔اللہ تعالیٰ کافرمان ہے: { لِمَنْ شَائَ مِنْکُمْ اَن یَّسْتَقِیْمَ ۔وَمَاتَشَائُ وْنَ اِلاَّ اَنْ یَّشَائَ اللّٰه رَبُّ الْعَالَمِیْنَ } ترجمہ’’(بالخصوص) اس کیلئے جو تم میں سے سیدھی راہ پر چلتا ہے۔ اور تم بغیر پروردگار عالم کے چاہے کچھ نہیں چاہ سکتے‘‘ (التکویر:۲۸،۲۹) |
Book Name | عقیدہ فرقہ ناجیہ |
Writer | فضیلۃ الشیخ الدکتور صالح بن فوزان بن عبداللہ الفوزان |
Publisher | مکتبہ عبداللہ بن سلام لترجمۃ کتب الاسلام |
Publish Year | |
Translator | علامہ عبداللہ ناصر رحمانی |
Volume | |
Number of Pages | 352 |
Introduction | زیر نظر کتاب جس کے مصنف الدکتور صالح بن الفوزان رحمہ اللہ ہیں ، یہ کتاب دراصل شیخ السلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ کی مشہور زمانہ کتاب العقیدۃ الواسطیۃ کی جامع ترین شرح ہے۔ اس کا اردو ترجمہ علامہ عبداللہ ناصر رحمانی صاحب حفظہ اللہ نے کیا ہے۔کتاب کا بنیادی موضوع اللہ تعالیٰ کے اسماء وصفات کا قرآن وحدیث کے ادلہ سے اثبات ہے، نیزیہ کہ اسماء وصفات پر منہج سلف صالحین صحابہ وتابعین کے مطابق بلاتکییف ،بلاتحریف، بلاتشبیہ اور بلاتأویل ایمان لانا ضروری ہے۔ ایمان باللہ جو ایمان کا رکنِ اول ہے کی اساس توحید ہے اور فہمِ توحید،اللہ تعالیٰ کے اسماء وصفات کے فہم پر موقوف ہے،لہذا اس علم پر بہت توجہ کی ضرورت ہے ، زیر نظر کتاب اس باب میں انتہائی نافع کتاب ہے۔ |