۲۲۔اثبات تنزیل القرآن من اللہ تعالیٰ قرآن کے منزل من اللہ ہونے کا اثبات قولہ:{ وَھٰذَا کِتَابٌ اَنْزَلْنَاہُ مُبَارَکٌ } (الانعام:۱۵۵) قولہ:{ لَوْ اَنْزَلْنَاھٰذَا الْقُرْآنَ عَلٰی جَبَلٍ لَرَأَیْتَہٗ خَاشِعًا مَتَصَدِّعًا مِنْ خَشْیَۃِ اللّٰه } (الحشر:۲۱) قولہ:{ وَاِذَا بَدَّلْنَا أٰیَۃً مَّکَانَ أٰیَۃٍ وَاللّٰه اَعْلَمُ بِمَایُنَزِّلُ قَالُوا إِنَّمَا اَنْتَ مُفْتَرٍ بَلْ اَکْثَرَھُمْ لَایَعْلَمُوْنَ۔ قُلْ نَزَّلَہٗ رُوْحُ الْقُدُسِ مِنْ رَّبِّکَ بِالْحَقِّ لِیُثَبِّتَ الَّذِیْنَ أٰمَنُوا وَھُدًی وَبُشْرٰی لِلْمُسْلِمِیْنَ۔ وَلَقَدْ نَعْلَمُ اَنَّھُمْ یَقُوْلُوْنَ اِنَّمَا یُعَلِّمُہٗ بَشَرٌ لِسَانُ الَّذِیْ یُلْحِدُوْنَ إِلَیْہِ اَعْجَمِیٌّ وَھٰذَا لِسَانٌ عَرَبِیٌّ مُّبِیْنٌ } (النحل:۱۰۱تا۱۰۳) ان آیات کی تشریح { وَھٰذَا کِتَابٌ اَنْزَلْنَاہُ مُبَارَکٌ } (الانعام:۱۵۵) ترجمہ’’ اور یہ ایک کتاب ہے جس کو ہم نے بھیجا بڑی خیر وبرکت والی‘‘ … شرح… اللہ تعالیٰ کیلئے کلام کے اثبات،اور قرآن کے اللہ تعالیٰ کی کلام میں سے ہونے پر د لالت کرنیوالی آیات کے ذکر کے بعد اب مؤلف رحمہ اللہ نے ان آیات کو ذکر کرنا شروع کیا ہے جو قرآن کے منزل من عند اللہ (اللہ تعالیٰ کی طرف سے نازل شدہ) ہونے پر دلالت کرتی ہیں۔ چنانچہ اللہ تعالیٰ کا فرمان:’’وَھٰذَا‘‘ یہ اشارہ قرآن کریم کی طرف ہے، اسم اشارہ ترکیب میں مبتدا ء ہے اور اس کی خبر ’’ کِتَابٌ‘‘ہے، جبکہ ’’ اَنْزَلْنَاہُ مُبَارَکٌ‘‘ یہ دونوں ’’ کِتَاب‘‘کی |
Book Name | عقیدہ فرقہ ناجیہ |
Writer | فضیلۃ الشیخ الدکتور صالح بن فوزان بن عبداللہ الفوزان |
Publisher | مکتبہ عبداللہ بن سلام لترجمۃ کتب الاسلام |
Publish Year | |
Translator | علامہ عبداللہ ناصر رحمانی |
Volume | |
Number of Pages | 352 |
Introduction | زیر نظر کتاب جس کے مصنف الدکتور صالح بن الفوزان رحمہ اللہ ہیں ، یہ کتاب دراصل شیخ السلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ کی مشہور زمانہ کتاب العقیدۃ الواسطیۃ کی جامع ترین شرح ہے۔ اس کا اردو ترجمہ علامہ عبداللہ ناصر رحمانی صاحب حفظہ اللہ نے کیا ہے۔کتاب کا بنیادی موضوع اللہ تعالیٰ کے اسماء وصفات کا قرآن وحدیث کے ادلہ سے اثبات ہے، نیزیہ کہ اسماء وصفات پر منہج سلف صالحین صحابہ وتابعین کے مطابق بلاتکییف ،بلاتحریف، بلاتشبیہ اور بلاتأویل ایمان لانا ضروری ہے۔ ایمان باللہ جو ایمان کا رکنِ اول ہے کی اساس توحید ہے اور فہمِ توحید،اللہ تعالیٰ کے اسماء وصفات کے فہم پر موقوف ہے،لہذا اس علم پر بہت توجہ کی ضرورت ہے ، زیر نظر کتاب اس باب میں انتہائی نافع کتاب ہے۔ |