۴۔اثبات الرِجل والقدم ﷲ سبحانہ اللہ تعالیٰ کیلئے صفت ’’اَلرِّجْل‘‘ اور’’القدم ‘‘کا اثبات وقولہ صلی اللّٰه علیہ وسلم : [لاتزال جہنم یلقی فیھا وھی تقول :ھل من مزید حتی یضع رب العزۃ فیھا رجلہ ۔وفی روایۃ علیھا قدمہ فینزوی بعضھا إلی بعض فتقول قط قط](متفق علیہ) حدیث کی تشریح [لاتزال جہنم یلقی فیھا وھی تقول :ھل من مزید حتی یضع رب العزۃ فیھا رجلہ ۔وفی روایۃ علیھا قدمہ فینزوی بعضھا إلی بعض فتقول قط قط] ترجمہ: نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے:[جہنم میں جہنمیوں کو مسلسل ڈالا جاتا رہے گا اور وہ کہے گی کیا مزید ہے؟ یہاں تک کہ اللہ رب العزت اس میں ا پنا پاؤں اوربعض روایت میں ہے کہ اپنا قدم رکھے گا جس سے جہنم سکڑنے لگے گی اور کہے گی: بس بس۔] ( بخاری ومسلم) …شرح… جہنم، قیامت کی آگ کے ناموں میں سے ایک نام ہے ،بہت زیادہ گہرا ہونے کی وجہ سے اس کا نام جہنم رکھا گیاہے ۔دوسرا قول یہ ہے کہ تاریک ہونے کی وجہ سے اسے جہنم کہاگیا ہے، کیونکہ اس صورت میں ’’الجھومۃ‘‘ سے مأخوذ ہے ، جس کا معنی ظلمت اور تاریکی ہے۔ جہنم کا یہ مطالبہ کہ مزید لوگ ڈالے جائیں، اس کی وسعت اور گہرائی پر دلالت کرتا ہے ،اور کیونکہ اللہ تعالیٰ نے اسے بھرنے کا وعدہ کیا ہوا ہے ۔ |
Book Name | عقیدہ فرقہ ناجیہ |
Writer | فضیلۃ الشیخ الدکتور صالح بن فوزان بن عبداللہ الفوزان |
Publisher | مکتبہ عبداللہ بن سلام لترجمۃ کتب الاسلام |
Publish Year | |
Translator | علامہ عبداللہ ناصر رحمانی |
Volume | |
Number of Pages | 352 |
Introduction | زیر نظر کتاب جس کے مصنف الدکتور صالح بن الفوزان رحمہ اللہ ہیں ، یہ کتاب دراصل شیخ السلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ کی مشہور زمانہ کتاب العقیدۃ الواسطیۃ کی جامع ترین شرح ہے۔ اس کا اردو ترجمہ علامہ عبداللہ ناصر رحمانی صاحب حفظہ اللہ نے کیا ہے۔کتاب کا بنیادی موضوع اللہ تعالیٰ کے اسماء وصفات کا قرآن وحدیث کے ادلہ سے اثبات ہے، نیزیہ کہ اسماء وصفات پر منہج سلف صالحین صحابہ وتابعین کے مطابق بلاتکییف ،بلاتحریف، بلاتشبیہ اور بلاتأویل ایمان لانا ضروری ہے۔ ایمان باللہ جو ایمان کا رکنِ اول ہے کی اساس توحید ہے اور فہمِ توحید،اللہ تعالیٰ کے اسماء وصفات کے فہم پر موقوف ہے،لہذا اس علم پر بہت توجہ کی ضرورت ہے ، زیر نظر کتاب اس باب میں انتہائی نافع کتاب ہے۔ |